پشاور زلمی نے پی ایس ایل 3 کے لیے جونیا گانا تیار کیااس نے سب کو حیران کر دیا

پی ایس ایل کے تحت تیسرے ٹی 20 کے مقابلوں کا آغاز دو ماہ کے بعد ہو گا مگر اس میں شرکت کرنے والی ٹیموں نے اپنی تیاریوں کا آغاذ ابھی سے کر دیا ہے ۔پی ایس ایل 3 میں اس بار پانچ کے بجاۓ چھ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔جن میں ملتان سلطان وہ نئی ٹیم ہے جو کہ اس بار کے پی ایس ایل میں پہلی بار شرکت کرے گی ۔

22 فروری سے شروع ہونے والے پہلے مقابلے مین ملتان سلطان کا مقابلہ پچھلے سال کی چمپین ٹیم پشاور زلمی سے ہو گا ۔ دونوں ٹیمیں کھیل کے ساتھ ساتھ دوسرے میدانوں میں بھی اپنی ٹیم کا مورال بڑھانے کے لیۓ تیاریاں کر رہی ہیں ۔

اس حوالے سے پشاور زلمی نے اس سال کے اپنے آفیشل گانا بھی تیار کر لیا ہے اور اس گانے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر آتے ہی دھوم مچا دی ہے ۔ پشاور زلمی کی یہ ویڈیو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ پشتو کی کوئی فلم دیکھ رہے ہیں جس میں ٹوٹوں کی شکل میں ایسے اخلاق بافتہ مناظر شامل ہیں جو کہ پشاور کی معاشرت کو تو قطعی طور پر ظاہر نہیں کر رہے ۔

پشاور زلمی کے یونی فارم میں رقاصہ کی پرفارمنس اور اس کی ادائیں دیکھنے والوں کو حیران کر رہی ہیں کہ کرکٹ جیسے مہذب کھیل کے ساتھ یہ سب کیا کیا جارہا ہے ۔

البتہ وہ لوگ جو اس قسم کے رقص کو پسند کرتے ہیں ان میں یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور وہ اس کو اپنے جاننے والوں میں شئیر کر کے اس ویڈیو کو وائرل کر رہے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ باقی ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کے لیے اور ان کے خون کو گرمانے کے لیۓ کیا کیا ہتھکنڈے استعمال کرتی ہیں ۔

[adinserterblock=”15″]

مگر اصلی مقابلہ تو گراونڈ ہی میں ہو گا اس بار پشاور زلمی پہلی بار شاہد آفریدی کے بغیر گراونڈ میں اترے گی دیکھنا یہ ہے کہ شاہد آفریدی کے بغیر یہ ٹیم دوسری ٹیموں کے لیۓکتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ۔

To Top