اظہر علی کا پش اپ چیلنج،جانیے قومی ٹیم کا کون سا کھلاڑی کتنے پانی میں؟؟

اظہر علی کا چیلنج

کورونا کی وبا کے باعث زندگی کا پہیہ جیسے جام ہوکر رہ گیا ہے۔ ایسے میں ہر کوئی مصروفیت کے نت نئے طریقے ڈھونڈ رہا ہے۔آئسو لیشن میں قید سیلیبریٹیز بھی اپنی مصروفیت کاتوڑ نکال رہے ہیں۔ کوئی اسنیپ چیٹ پر دوستوں سے ملاقاتوں کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے تو کوئی  پرانے ڈرامے دیکھتے ہوئےمداحوں کو بھی اپنے پسندیدہ شوز دیکھنے کا کہہ رہا ہے ۔ یہی نہیں سوشل میڈیا کے ذریعے دوسروں کو بھی مشورے دے رہا ہے کہ  اس خود ساختہ تنہائی کا توڑکس کس طرح سے نکالا جا سکتا ہے اور اسی پر عمل پیرا ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ساتھی کرکٹرز کو نومنیٹ کرتے ہوئے پش اپ چیلنج دے دیا۔

پش اپ کے پش اپ،،شغل کا شغل

گھروں میں محصور کرکٹرز بھی دیگر افراد کی طرح خود کو فٹ رکھنے کے لیے نت نئی مصروفیت نکال  رہے ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے بھی صحت مندانہ مصروفیت ڈھونڈ لی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ گئی  جس میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی پش اپس نکالتے دکھائی دے رہے ہیں۔ (واہ واہ۔۔۔ ایک تیر سے دو مزے)

 پش اپس سے قبل انہوں نے بابر اعظم ، وہاب ریاض ، اسد شفیق ،سرفراز احمد اور انگلش کرکٹر ٹام بینٹن سمیت دیگر کھلاڑیوں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ  وہ بھی ایسا کرکے دکھائیں۔پش اپس کے بعد  انہوں ساتھ رکھا سینیٹائزر لگاتے ہوئے سب کو اس کے استعمال کی تلقین بھی کی  ۔۔(گڈشارٹ۔۔۔ کیپ اٹ اپ)

بابر اعظم کا بھرپور جواب

 پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اظہر علی کو ان کے  چیلنج کا بھرپور  جواب  دیتے ہوئے 8 پش اپس لگائے۔ ( ویل ڈن بوائے ول ڈن)۔

چیلنج کو بھرپور طریقے سے پورا کرنے کے بعد ہیرو بابر اعظم نے اسے  سرفراز احمد اور  وہاب ریاض کی جانب پاس کردیا۔

سرفراز نے دھوکا نہیں دیا

 سابق کپتان سرفراز احمد نے بھی  فورا چیلنج قبول کرتے ہوئے زبردست پش اپس نکالیں اور  وہاب ریاض  اور شان مسعود کی جانب پش اپس کا  جال  پھینکتے ہوئے بڑی خوبصورتی سے ٹاسک  انہیں  سونپ دیا۔(لڑکا چھا گیا ہے بھائی)

مزید پڑھیے: بین ڈنک کا ببل گم چیلنج ۔۔کیا آپ تیار ہیں؟َ؟

فاسٹ بالر کی تیزی

فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی  تیزی دکھاتے ہوے  میدان میں اترے اور سب کو کلین بولڈ کرتے ہوئے جلدی جلدی پش اپس لگانے کے بعد تیزی سے شعیب ملک، محمد حفیظ اور شاداب خان کو  پش اپ چیلنج کردیا۔( ویری اسمارٹ)۔

دیکھتے ہیں اگلا کون سا کھلاڑی اپنے قرنطینہ میں  پش اپ کا یہ چیلنج سب سے پہلے نبھائے گا اور کس کو چیلنج دے گا؟

To Top