کیا آپ جانتے ہیں کہ کس بھارتی گلوکار کا پاکستانی بیٹا فلم پرواز کے جنوں کا موسیقار ہے ؟؟

پاکستان کی انارکلی زیبا بختیار کی خوبصورتی اور  عدنان سمیع کی انگلیوں کے جادو سے نوۓ کی دہائی کے لوگ بخوبی واقف ہوں گے ۔اس حسین جوڑے کی ملاقات کا سبب یہی فلم انڈسٹری تھی جہاں فلم میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا اور اسی کے دوران ایک دوسرے کو دل دے بیٹھے اور ایک دوسرے کے ہوگۓ ان کے پیار کی نشانی اذان سمیع خان آج بھی ہمیں اس جوڑے کی یاد دلاتا ہے

زيبا بختیار نے عدنان سمیع خان سے علیحدگی کے بعد اپنی پوری زندگی اذان کی تعلیم و تربیت کے نام کر ڈالی جب کہ عدنان سمیع خان نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر ہندوستانی شہریت اختیار کر لی ۔ ان کے پیار کی یہ نشانی جس کی رگوں میں عدنان سمیع خان جیسے موسیقار کا خون دوڑ رہا ہے

اسی اذان نے پاکستان فلم انڈسٹری میں ہوا کے تروتازہ جھونکے کی طرح قدم رکھا ہے اور اپنے والدین ہی کی طرح پہلی ہی پرفارمنس سے سب کو حیران کر ڈالا ہے اس وقت کی باکس آفس کی سب سے کامیاب فلم پرواز ہے جنوں جس کی دھوم خالی پاکستان ہی میں نہیں مچی ہوئي بلکہ اس نے ہندوستان میں بھی کامیابی کے چھنڈے گاڑ دیۓ ہیں جس کے گانے آج کی نوجوان نسل کے دل کی آواز جن گۓ ہیں ان سروں کو رس دینے والا کوئي اور نہیں اسی جوڑے کا بیٹا اذان سمیع خان ہے

اذان سمیع خان نے اس انڈسٹری میں آنے سے قبل اپنے آپ کو کس طرح اس کے قابل بنایا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس باصلاحیت اور پرجوش نوجوان کا راستہ دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی

فلم پرواز ہے جنوں کا ٹائٹل ٹریک میں اڑا سن کر سننے والوں کے اندر جس طرح وطن کی محبت کا جزبہ اور جوش و جنوں پیدا ہوتا ہے اس سے واضح طور پر یہ یقین ہم سب کے اندر پیدا ہوتا ہے کہ زیبا بختیار نے اس بچے کی تربیت میں اس کے خون میں مادر وطن سے محبت گوندھ ڈالی ہے

اس کے بعد اس فلم کے رومانٹک ٹریک تھام لو نے جس طرح محبت کرنے والوں کے دلوں میں جلترنگ بجا ڈالا اس کو سن کر اندازہ ہوا ہے کہ اذان سمیع انڈسٹری کے لیۓ ہوا کا ایک تازہ جھونکا ثابت ہوں گے

اس کے بعد فلم پرواز ہے جنوں کا ناچ رے شادی بیاہ کے موقعوں کے لیۓ ایک اچھا اور کانوں کو بھلا لگنے والا گانا ثابت ہوا ہے

اذان سمیع نے اپنی پہلی ہی فلم پرواز ہے جنوں  سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے اس حوالے سے آنے والے دنوں میں ہم پر امید ہیں کہ وہ اسی طرح کامیابی کے زینے طے کرتے رہیں گے

To Top