آج کل کے اس دور میں جب انسان نے مادی اشیا کے پیچھے اپنی زندگی کو مشین بنا رکھا ہے، ہر جانب نفسا نفسی کی فضا قائم ہے باہمی رشتے کمزور پڑتے جارہے ہیں ۔ہر کوئی وقت کی قلت کا شکوہ کرتا نظر آرہا ہے ۔ اس افراتفری کے عالم میں سب سے ذیادہ انتشار کا شکار انسان دماغ ہو رہا ہے اور اسی سبب سب سے ذیادہ متاثر بھی وہی ہو رہا ہے یہی سبب ہے کہ ڈپریشن میں ہر دوسرا فرد مبتلا نظر آتا ہے ۔
سوال یہ ہے کہ ڈپریشن کی بیماری جو آج سب کے لۓ ایک معمہ بنی ہوئی ہے آج سے کچھ دہائیوں تک یہ مسئلہ اتنی شدت کے ساتھ نہیں تھا مگر اب اس مسئلہ نے انتہائی شدت اختیار کر لی ہے اور اس کا خمیازہ پوری قوم کو اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ اعصابی طور پر یہ ناہموار لوگ اور ان کے افعال معاشرے کے اندر تشدد اور بے چینی کو فروغ دے رہے ہیں ۔
آج ہم آپ کو کچھ ایسے اقدامات بتائيں گے جن کے ذریعے پریشانی کی حالت میں بھی خود کو اور اپنے حوصلے کو استوار رکھا جا سکتا ہے ۔ اور خود کو ڈپریشن سے بچایا جا سکتا ہے ۔
مثبت سوچ پیدا کرنے کی کوشش کریں
خود کو یہ نہ بتائيں کہ مشکل کتنی بڑی ہے مشکل کو بتائيں کہ میرا رب کتنا بڑا ہے ۔ اپنے اندر ایسی سوچ کو فروغ دیں کہ جس سے اس مشکل کو حل کرنے کے لۓ اقدامات کۓ جاسکیں ۔
باحوصلہ لوگوں کی صحبت اختیار کریں
انسانی صحبت اس کے مزاج پر بہت تیزی سے اثر کرتی ہے لہذا ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کرنی چاہیۓ جو کہ انسان کے اندر حوصلہ پیدا کریں۔
ہمیشہ اپنے سے کمزور لوگوں کی مثال پر نظر رکھیں
اپنی پریشانی کو مت دیکھیں بلکہ یہ دیکھیں کہ آپ جیسے انسانوں کو سامنا آپ سے بھی ذیادہ بڑی پریشانی سے ہے ۔ ایسی صورت میں اپنی پریشانی انسان کو بہت چھوٹی نظر آۓ گی ۔اور پھر وہ خودبخود اس کا حل نکالنے کی کوشش کرے گا ۔
قران کی تلاوت کریں
قران پاک جو کتاب ہدایت ہے اس میں انسان کی ہر مشکل کا حل موجود ہے اس کا معنی کے ساتھ مطالعہ انسان کو صبر حوصلہ پیدا کرتا ہے