پاکستانی رشتے داروں کی اقسام

پاکستانی معاشرے کے اندر رشتے داروں کی بہتیری قسمیں ہوتی ہیں جن میں سے کچھ وکھرے،کچھ اوکھے اور کچھ چپکو قسم کے ہوتے ہیں ۔

سب سے پہلے وکھرے والے ہوتے ہیں جن کی ہر بات الگ ہوتی ہے۔ وہ جو پہنیں فیشن اور ہم جو پہنیں وہ لنڈے بازار سے آیا ہوا ۔ان کا ببلو ذہین اور ہم نے جو اے ون گریڈ لیا نقل کر کے لیا۔ ایسے رشتےداروں سے بچنے کا طریقہ آج تک دریافت نہیں ہو سکا۔ ایسے رشتہ دار ابو کے بہت قریب اور امی سے بہت دور ہوتے ہیں ۔یہی سبب ہوتا ہے کہ ان کے جانے کے بعد گھر میں گھمسان کا رن پڑتا ہےکیونکہ ان کے جانے کے بعد ابو کو بیٹے ناکارہ،بیٹیاں پھوہڑ اور بیوی پرانی نظر آنے لگتی ہے جس نے بچوں کی تربیت اچھی نہیں کی ہوتی.

01

Source: WebChutney

دوسری قسم اوکھےرشتےداروں کی ہوتی ہے۔ ان کے گھر جانا یا ان کا ہمارے گھر آنا دونوں ہی مشکل ہوتے ہیں آئیں تو بندہ صفائیاں کر کر کے مر جاۓ پھربھی پتہ نہیں ان کے آتے ہی ایک کاکروچ نہ جانے کہاں سے ناچتا گاتا آجاتا ہے۔

02

Source: ScoopWhoop

اب تو مجھے یقین ہونے لگا ہے کہ یہ اوکھے لوگ خود ہی کاکروچ کو ساتھ لے کے آتے ہیں اور جب ان کےگھر  جاؤ تو کھانے میں لوکی کریلے رکھیں گے یہ کہہ کر کہ چکن میں سوائن فلو آیا ہوا ہے اور آج کل مٹن کے معاملے میں شک ہوتا ہے کہ کہیں کتا تو نہیں کاٹ کر کھلا رہے لہذا بہتر ہے لوکی کھاؤ۔ دل چاہتا ہے بندہ ان کے گھر کھانا کھانے کے بجاۓ سیلانی کے دسترخوان چلا جاۓ جہاں اس سے بہتر کھانا ملتا ہے۔

wakhre

Source: Daily Times

اس کے بعد باری آتی ہے چپکو رشتےداروں کی یہ وہ ہیں جو آجائیں تو جاتے نہیں کچھ لے لیں تو واپس نہیں کرتے، ہماری ایک پھپھو اس کی عملی مثال ہیں۔ اکثر جمعے کی شام ہی امی تمام نئی چیزوں کو سنبھالنے کا حکم جاری کر دیتی ہیں کیونکہ تب ہی وہ اپنی آدھا درجن فوج کے ساتھ ہمارے گھر آتی ہیں اورواپسی اتوار کی رات ہوتی ہے۔

مجھے نہیں یاد کہ کبھی کوئی چھٹی ہم نے ان کے بغیر گزاری ہو۔ میری ہر نئی پینٹ کو مجھ سے ذیادہ ان کے بیٹوں نے پہنا ا ور اگر کبھی منع کر دو تو اتنی بری نظر لگا کے جاتی ہیں کہ وہ پینٹ بیچ چوراہے پر ایسے پھٹتی ہے کہ  اپنی عزت کے جنازےکو کاندھا دینا مشکل ہو جاۓ۔

فیصلہ آپ خود کریں کہ آپ کیسے رشتے دار ہیں؟

متھیرا نے جوش کے اشتہار میں کام کرنے کی ایسی پرجوش وجہ بتا ڈالی جس کو جان کر سب ہی دنگ رہ گۓ

To Top