پاکستانی میڈیا کے کچھ دلکش و شاداب چہرے جن کی اصل عمریں آپ کو حیران کر دیں

پاکستانی میڈیا کے کچھ دلکش و شاداب چہرے جن کی اصل عمریں آپ کو حیران کر دیں

شو بز کی دنیا مصنوعی چمک دمک کی دنیا ہے جہاں پر چہرے بکتے ہیں اسی سبب شو بز سے منسلک لوگ یہی خواہ ان کا تعلق دنیا کے کسی بھی خطے سے ہو اس کوشش میں مصروف نظر آتے ہیں کہ وہ ڈھلتی عمر کو اپنے اوپر آنے سے قبل ہی روک لیں


پاکستانی میڈیا سے منسلک لوگ بھی صدا بہار نظر آنے کی اس کوشش میں کہیں بھی پیچھے نہیں رہتے ۔ ان کی یہ کوششیں کہاں تک کامیاب ہوتی ہیں اس کا فیصلہ آپ خود ان کی اصل عمر جاننے کے بعد کریں ۔

عتیقہ اوڈھو

عتیقہ اوڈھو جن کا شمار پاکستان کی میڈیا کی منجھی ہوئی اداکاراوں میں ہوتا ہے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1989 میں بطور بیوٹیشن کیا تھا ۔اس کے بعد انور مقصود نے 1993 میں انہیں اپنے ڈرامے ستارہ اور مہر النسا میں بطور ہیروئین سائن کیا ۔جہاں ان کی خوبصورتی نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔اس اداکارہ کو شائقین چوبیس سالوں سے دیکھ رہے ہیں مگر لگتا ہے کہ وقت ان پر اپنا اثر چھوڑے بنا گزرتا جا رہا ہے اور وہ 49 سال کی عمر میڑ بھی تیس سے زیادہ کی نہیں دکھتی ہیں ۔

ثمینہ پیر زادہ

معروف خاندان سے تعلق رکھنے والی ثمینہ پیرزادہ جو اپنی عمر عزیز کی 62 بہاریں دیکھ چکی ہیں مگر لگتا ہے کہ وہ وقت کو دھوکا دینے میں کامیاب ہو گئی ہیں یہی سبب ہے کہ ہر آنے والا سال نہ صرف ان کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے گزر رہا ہے بلکہ میڈیا کے شائقین کے دلوں میں ان کی محبت بھی بڑھاتا جا رہا ہے ۔

صبا فیصل

صبا فیصل کی حقیقی عمر پچاس سال ہے ۔مگر ان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اگر وہ کم عمر اداکارہ کا کردار ادا کرتی ہیں تو وہ اتنی ہی کم عمر نظر آتی ہیں اور اگر کردار عمر رسیدہ اداکارہ کا ہو تو وہ اس کو بھی بخوبی انجام دے ڈالتی ہیں ۔دیکھنے والے ان کو تیس سال سے اوپر کا ماننے کو تیار نہیں ہیں مگر یہ حقیقت ہے کہ وہ اپنی عمر کی 50 بہاریں دیکھ چکی ہیں ۔

بشری انصاری

بشری انصاری کا اور پاکستانی میڈیا کا ساتھ 1960 سے قائم ہے جب بشری انصاری چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنی اداکاری اور گلوکاری کے جوہر دکھایا کرتی تھیں ۔ 57 سال کے اس طویل سفر نے بظاہر تو بشری کو 60 سال سے زیادہ کا کر دیا مگر سالوں کا یہ سفر بھی بشری کی خوبصورتی کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکا اور ہر نیا سویرا ان کی تازگی میں مزید اضافے کا پیغام لے کر آتا ہے ۔

زیبا بختیار

پاکستانی میڈیا میں جس پل زیبا بختیار کا چہرہ انارکلی کے روپ میں ابھرا تو ان کے حسن دلسوز نے دیکھنے والوں کو مبہوت کر دیا تھا ۔ آج جب ان کی عمر 55 سال ہے تب بھی ان کی دلکشی پہلے دن کی طرح قائم و دائم ہے ۔

نعمان اعجاز

ان کی عمر 52 سال ہے مگر ان کی اسمارٹنس اور رکھ رکھاؤ کو دیکھتے ہوۓ کوئی بھی یہ یقین کرنے کو تیار نہیں ہو گا ڈھلتے وقت اور عمر کو جس طرح انہوں نے شکست فاش دی ہے وہ ہمارے لیۓ ایک مثال ہے

عدنان صدیقی

اڑتالیس سالہ عدنان صدیقی جنہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک اداکار کے طور پر کیا آج اپنی اسمارٹنس کے سبب پاکستانی میڈیا کے جانے مانے فیشن ماڈل سمجھے جاتے ہیں فیشن ریمپ پر ان کی آمد ان کی خوبصورتی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ گزرتے وقت کو شکست فاش دے چکے ہیں

صبا حمید

ان کی اصل عمد 53 سال ہے اپنی جوان بیٹی میشا شفیع کے ساتھ جب وہ لوگوں کے سامنے آتی ہیں تو لوگ ان کو میشا شفیع کی ماں سمجھنے کے بجاۓ بڑی بہن سمجھتے ہیں ۔ وقت کے ساتھ ان کی دلکشی میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے ۔

ماہ نور بلوچ

48 سالہ ماہ نور بلوچ حقیقی زندگی میں دادی بھی بن چکی ہیں مگر یہ سب ان کی دلکشی اور خوبصورتی کو متاثر نہیں کر سکا اور وہ آج بھی روز اول کی طرح خوبصورت اور اسمارٹ ہیں

فیصل رحمن

اکیاون سالہ فیصل رحمن آج بھی اگر پاکستانی میڈیا کے کسی ڈرامے میں آتے ہیں تو ان کی شخصیت ایک ہیرو کی شخصیت ہوتی ہے ۔ وہ آج بھی لڑکیوں کے آئیڈیل کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اور گزرتا وقت ان کا کچھ بھی بگاڑے بغیر گزر گیا ۔

پاکستانی میڈیا کے یہ چہرے آج بھی اسکرین کی جان ہیں اور لوگ ان کو بار بار دیکھنا چاہتے ہیں

To Top