پاکستانی خواتین کے7 پیچیدہ مسائل جن کا کوئی حل نہیں

خواتین چاہے مشرق کی ہوں یا مغرب کی ان کے ذہنی ،جذباتی اور جسمانی مسائل ایک جیسے ہوتے ہیں، ان میں وقت اور ماحول کے ساتھ اتار چڑھاؤ تو آتا رہتا ہے مگر ان کی نوعیت یکساں ہی رہتی ہے ۔ عورتوں کے اکثر مسائل کے ذمہ دار حالات اور دیگر عوامل ہوتے ہیں مگر آج ہم صرف ان مسائل کے بارے میں بتاؤیں گے جو ان کے اپنے بناۓ ہوۓ خود ساختہ ہوتے ہیں اور ان کا کوئی حل نہیں ہوتا۔

خواتین سوچتی بہت ہیں 

1

بات چاہے چھوٹی ہو یا بڑی ، فیصلہ کسی عام چیز کا ہو یا کسی بڑے عمل کا ہر صورت میں خواتین اس پر بہت بہت سوچ بچار کرتی ہیں یہاں تک کہ ایک سوٹ کی خریداری ہو یا ایک دعوت کا انتظام ہر ہر چیز پہلے خواتین کے دماغ میں پکتی ہے اور پھر سامنے نظر آتی ہے ان کی یہ صورت حال اکثر اوقات ان کے اپنے لۓ مسائل پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے

خواتین بہت خیال رکھنے والی ہوتی ہیں 

2

خواتین کی فطرت کا یہ جزو بھی ان کو کمزور بنا دیتا ہے اور اپنی بات منوانے نہیں دیتا ان سے جڑا کوئی بھی رشتہ بھوک ہڑتال کر کے یا پھر کوئی بھی دھمکی دے کر ان سے اپنی مرضی کے فیصلے حاصل کر سکتا ہے

خواتین فورا رونے لگتی ہیں 

1

آنسو خواتین کی وہ کمزوری ہیں جو نہ چاہتے ہوۓ بھی ہر ایک کے سامنے ان کو کمزور ثابت کر دیتے ہیں

خواتین سب کو خوش رکھنا چاہتی ہیں

آپ ایک وقت میں سب کو خوش نہیں رکھ سکتے البتہ اس کوشش میں سب سے ذیادہ نقصان بھی خود خواتین ہی کا ہوتا ہے اس کے باوجود وہ ہر وقت اس کوشش میں مصروف نظر آتی ہیں

خواتین بہت نرم دل ہوتی ہیں 

3

ایک ہلکی سی مسکراہٹ ، ایک دھیمے لہجے میں کہا گیا سوری بڑے سے بڑا گناہ معاف کرواسکتا ہے شرط یہ ہے کہ سامنے والے کا تعلق صنف نازک سے ہو ۔ ان کی یہی نرم دلی اکثر ان کو بڑے مسائل میں بھی مبتلا کر دیتی ہے

خواتین بہت جزباتی ہوتی ہیں

4

خواتین اسی سبب بہت موڈی ہوتی ہیں ان کے لۓ سب سے پہلی اہمیت ان کے جزبات کو حاصل ہوتی ہے اور اسی وجہ سے اس بات کا براہ راست اثر ان کے کیرئیر پر پڑتا ہے

خواتین فورا اعتماد کر لیتی ہیں 

5

وہ فوری طور پر اعتماد کر لیتی ہیں اور اس کا فائدہ اکثر لوگ اٹھاتے ہیں اور اس کی وجہ سے خواتین کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

To Top