انوشکا اور ویرات کی شادی کے بعد پاکستانی اداکارائیں بھی میدان میں آگئیں

شادی ہر انسان کی زندگی کا ایک اہم موڑ ہوتا ہے ۔اس کے لۓ ایک عام انسان بھی اس بات کا اہتمام کرتا ہے کہ وہ اس دن ہمیشہ سے زیادہ خوبصورت اور حسین نظر آۓ ۔مگر جب معاملہ شو بز کے لوگوں کی شادی کا ہو تو یہ شادی کم اور دکھاوا زیادہ بن جاتا ہے ۔ اس موقعے پر لباس ،زیورات اور میک اپ کی ایسی دوڑ کا آغاز ہو جاتا ہے ۔ جو کہ شائقین کی توجہ مذید بڑھا دیتے ہیں ۔

حال ہی میں گلیمر سے بھرپور انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی نے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ۔کوئی اس کے لباس کی تعریفیں کر رہا ہے تو کوئی اس کے زیورات کی ،کسی کو اس کا ہلکا میک اپ اپیل کر رہا ہے تو کوئی ویرات کوہلی کی شیروانی کی تعریفیوں کے پل باندھ رہا ہے ۔

مگر ہمیں یہ نہیں فراموش کرنا چاہیۓ کہ ہماری اداکارائیں اور اداکار بھی کسی میدان میں ہندوستان سے پیچھے نہیں ۔انہوں نے بھی اپنی اپنی شادیوں کے موقعے پر ایسا اہتمام کیا تھا جو کہ اپنی مثال آپ تھا ۔

عائزہ خان

https://www.instagram.com/p/BPsAIa-luck/

عائزہ خان کی شادی ان کے اپنے کزن دانش تیمور کے ساتھ ہوئی اس شادی کے بعد سے اب تک یہ دلکش جوڑا دن بدن حسین سے حسین تر ہوتا جا رہا ہے مگر اپنی شادی کے موقعے پر عائزہ خان کی دلکشی قابل تعریف ہے

صنم سعید

خوبصورت چہرے اور سادہ سی صنم سعید نے اپنی شادی میں بھی اس سادگی کا دامن نہیں چھوڑا ۔اپنی شادی پر صنم سعید کی سادگی اور خوبصورتی ان تمام لڑکیوں کے لۓ ایک مثال ہے جو کہ زیادہ بناؤ سنگھار کو پسند نہیں کرتی ہیں

ثروت گیلانی

 

Fahad Mirza & Sarwat Gilani tied the knot on August 14th, 2014? #pakistaniweddings #bridal #sarwatgilani #fahadmirza

A post shared by ?Pakistani Weddings? (@pakistaniweddings) on

ایک اور خوبصورت اداکار جوڑا ثروت گیلانی اور فہد مرزا کی شادی اس حوالے سے یادگار ہے کہ دونوں پاکستان کی آزادی کے دن ایک دوسرے کی محبت میں قید ہوۓ ۔ شادی والے دن ان کا لباس اور خوبصورتی اپنی مثال آپ تھا

صنم جنگ

صنم جنگ جن کی وجہ شہرت اداکاری کے ساتھ ساتھ مارننگ شوز کی میزبانی بھی ہے ۔صنم جنگ کی شادی پران کی معصوم اداؤں کے سبب ان کے مداحوں نے  خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ۔اور اتنی خوبصورت دلہن کو دیکھ کر ان کو بالکل بھی مایوسی نہیں ہوئی

عروہ حسین

 

عروہ حسین جن کو فرحان سعید نے ایفل ٹاور پر شادی کے لۓ پرپوز کیا تھا ۔ ان کی منگنی سے لے کرشادی کی ہر ہر تقریب پر میڈیا والوں کی نظر لگی ہوئی تھی ۔بادشاہی مسجد میں انجام پانے والی اس شادی کی تقنیب میں دولہا اور دلہن دونوں ہی حسین ترین ڈیزائنر سوٹ میں ملبوس تھے ۔ان کی خوبصورتی دیکھنے والوں کو آج بھی متاثر کرتی ہے

خوبصورت پاکستانی دولہنوں اور ان کی تیاریوں کو دیکھ کر ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانی اداکار بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔

To Top