پاکستان میں کورونا کیسز، ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن نے اہم رپورٹ جاری کردی

ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن پاکستان

ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن کی کورونا وائرس سے متعلق اہم رپورٹ

ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن نے نوول کورونا وائرس سے نمٹنے اور وائر س سے متاثر مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کرنے کے حکومتی موثر اقدامات کو سراہا ہے، ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن کی جانب سے پاکستان میں کورونا وائرس  کیسز سے متعلق رپورٹ جاری  کی گئی ہے۔ جس  کے مطابق 22 مارچ سے 23 مارچ کے دوران 115 کیسز سامنے آئے  جبکہ  24 مارچ تک 5857 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ ان میں سے  918 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق  کی تصدیق کی گئی ۔

ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن

Wold Health Organization

پاکستان میں 8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث پاکستان میں اب تک  8 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ متاثرہ 6 افراد صحت یاب ہو کرگھرجا چکے ہیں۔ ڈبلو ایج او کی رپورٹ  کے مطابق پاکستان میں صوبوں کے اعتبار سے سندھ میں 407، پنجاب میں 281،کے پی کے میں 38 اور بلوچستان میں 110 کیسز کی  اب تک تصدیق ہوچکی ہے۔رپورٹ  کے مطابق اسلام آباد سے 15،گلگت میں 80 جب کہ آزاد کشمیر سے ایک کیس سامنے آچکا ہے۔

کورونا وائرس

24NewsHD

مزید پڑھیے: ماریہ بی کو مجرمانہ غفلت پڑ گئی مہنگی

سب سے زیادہ سندھ متاثرہوا،رپورٹ

عالمی ادارہ صحت کا اپنی رپورٹ میں  کہنا تھا کہ ملک کے تمام صوبوں میں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں رپورٹ ہوئے، سندھ میں یومیہ 1200 سے زائد کورونا کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے آج کورونا وائرس کے مزید 49 کیسز سامنے آئے ہیں جو سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر چکی  ہے۔

To Top