‘پاکستان تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ناچ گانے سے بڑا جرم ۔۔۔۔۔’ کس مزہبی رہنما نے سیاسی جلسوں پر یہ تبصرہ کر دیا جانیۓ

پاکستان تحریک انصاف کو پاکستانی لبرل جماعت کے نام سے گردانتے ہیں اس کے اوپر سب سے بڑا الزام یہ لگایا بجاتا ہے کہ اس جماعت نے فحاشی اور ناچ گانے کے کلچر کو فروغ دیا ہے ان کے جلسوں میں بڑی تعداد مین عورتیں موجود ہوتی ہیں جو کہ پارٹی ترانوں پر جھومتی نظر آتی ہیں

اسی سبب اسلامی حلقے نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں بلکہ بہت سارے لوگ اس جماعت کے منشور سے اتفاق رکھنے کے باوجود اس جماعت کے اس کلچر کے خلاف نظر آتےہیں

Junaid Jamshed View about Songs & Women Participation in Imran Khan , PTI Jalsa

VIDEO : https://youtu.be/F-dMvl8GVUcJunaid Jamshed View about Songs & Women Participation in Imran Khan , PTI Jalsaعمران خان کے جلسوں میں ناچ گانے اور پے پردہ عورتوں کی شرکت پر اعتراض کا جنید جمشید شہید کی زبانی جواب

Posted by ‎Message TV میسج ٹی وی‎ on Saturday, July 21, 2018

اسی حوالے سے جب مرحوم مزہبی اسکالر جنید جمشید سے بھی سوال پوچھا گیا تو ان کا جواب موجودہ دور کے تناظر میں خصوصی اہمیت کا حامل تھا ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ناچ گانا اسلامی نقطہ نظر سے جائز نہیں ہے

مگر اگر ہم اس بات کا جائزہ لیں کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں ایک پارٹی کا سربراہ کرپشن اور خلم و زیادتی کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اور لوگوں کو جگاتا ہے تو اس کے ساتھ باہر آنے والے لوگ بھی ہم میں سے ہیں وہ وہی کرتے ہیں جو ہم سب کرتے ہیں

جب کہ اس کےبرخلاف دوسری پارٹی کا سربراہ بے ایمالی لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم کرتا ہے اور اس کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگ اس کی ان تمام برائیوں کی جانب سے آنکھیں بند کر کے رکھیں اور وہ سوئی ہوئی قوم کو پسند کر کے کسی نہ کسی لالچ میں گاڑیوں میں بھر کر زندہ لاشوں جیسے لوگوں کو اپنے جلسوں میں بلاتا ہے

تو ان دونوں کا موازنہ کرتے ہوۓ یہ کہنا پڑتا ہے کہ پھر بہتر وہی ہے جو قوم کو بیدار کرتا ہے البتہ جو شرعی برائياں ان کے جلسوں میں نظر آتی ہیں اس کے لیۓ ہم سب کو مل کر خود کو درست کرنا چاہیۓ

جنید جمشید کے یہ الفاظ جو انہوں نے مرنے سے قبل کہے تھے آج بھی ہماری قوم کے لیۓ آئینہ دکھانے کی مانند ہیں ان تمام خالات میں ہمیں خود سوچنا چاہیۓ کہ آج جب الیکشن 2018 سر پر ہے بحیثیت قوم ہم سب پر کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں

To Top