پاکستان کو اب بیرونی قرضوں سے نجات دلوانے والی شخصیات سامنے آگئیں

پاکستان کا شمار تیسری دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو اپنے حکمرانوں کی عیاشیوں اور کرپشن کے باعث روز بروز قرضوں کے بوجھ تلے پستا جا رہا ہے ۔یہاں تک کہ پیدا ہونے والا ہر بچہ تقریبا ایک لاکھ کا قرض اپنے سر پر لیۓ پیدا ہوتا ہے ۔

یہی سبب ہے کہ پاکستان کی حکومت غریب سے غریب تر اور کچھ مخصوص لوگ امیر سے امیر تر ہوتے جا رہے ہیں ۔ان امیر لوگوں میں سے ہر ایک کی دولت کا اگر تخمینہ لگایا جاۓ اور وہ اپنی اس دولت کا ایک ایک حصہ بھی پاکستان کے خزانے میں جمع کروائیں تو پاکستان کے تمام بیرونی قرضے یک لخت ختم ہو سکتے ہیں  اور پاکستان کی معیشت اپنے پیروں پر کذڑی ہو سکتی ہے ۔

ان میں سے چند چیدہ چیدہ افراد کے بارے میں اور ان کے آثاثوں کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائیں گے ۔

رفیق حبیب

ان کا شمار پاکستان کے دسویں امیر ترین فرد کے طور پر ہوتا ہے ۔ ان کے کل اثاثوں کی مالیت چورانوے ارب روپے ہے ۔ان کا تعلق کراچی سے ہے یہ پاکستان کے دو بڑے بنکوں کے مالک ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کے دیگر کاروباروں میں آٹو ز ، کنسٹرکشن اور فنانس شامل ہیں ۔

چوہدری خاندان

بہاول پور سے تعلق رکھنے والے چوہدری خاندان کے کل اثاثوں کی مالیت پچیانوے ارب روپے ہے یہ چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کے مالک ہیں ان کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل ،اسٹیل اور شگر کے کارخانے چلتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ آٹو کار واش ، نیسلے بھی ان ہی کی زیر ملکیت ہیں ۔

ناصر شون

یہ پاکستان کے آٹھویں امیر ترین فرد ہیں ان کا تعلق کراچی سے ہے مگر اب ان کی رہائش دبئی میں ہوتے ہیں ان کی کل دولت کی مالیت ایک کھرب روپے ہے ۔ان کے زیر اہتما م کیمیائی کھاد بنانے کے کارخانے ہیں اس کے علاوہ یہ شون انڈسٹریز اور شون گروپ کے بھی مالک ہیں ۔ان کا بڑا بزنس رئیل اسٹیٹ بزنس ہے ۔

میاں محمد منشا

یہ پاکستان کے ساتویں امیر ترین شخص ہیں یہ ایک بنک ایم سی بی کے سات ساتھ نشاط ٹیکسٹائل اور آدم جی گروپ آف کمپنی کے بھی مالک ہیں ان کا تعلق لاہور سے ہے اور ان کا شمار سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے ۔

ملک ریاض

یہ پاکستان کے چھٹے امیر ترین شخص ہیں ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور یہ ایک سو دس ارب کے مالک ہیں ان کی وجہ شہرت بحریہ ٹاؤن ہے اس کے علاوہ یہ اپنی فلاحی سرگرمیوں کے لیۓ بھی جانے پہچانے جاتے ہیں۔یہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بزنس پارٹنر اور قریبی دوست ہیں ۔

صدر الدین ہاشوانی

یہ پاکستان کے پانچویں امیر ترین شخص ہیں یہ ایا سو دس ارب کی دولت کے مالک ہیں اور ان کا بنیادی کاروبار فائیو اسٹار ہوٹلز کی چین ہے اس کے علاوہ یہ ہاشوانی گروپ کے بھی مالک ہیں

نواز شریف

یہ پاکستان کے چوتھے امیر ترین شخص ہیں یہ ایک سو چالیس ارب کے اثاثوں کے مالک ہیں ۔یہ پاکستان کے تین بار وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں سیاست کے علاوہ ان کے دیگر ذرائغع آمدنی میں اتفاق گروپ آف انڈسٹریز ، شگر ملز اور اسٹیل ملز بھی شامل ہیں

انور پرویز

یہ پاکستان کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں ان کی اج کل رہائش لندن میں ہے اور یہ ایک سو ستر ارب روپے کے مالک ہیں یہ سمنٹ کے کارخانے ،یو بی ایل بنک اور مختلف گروپ آف کمپنیوں کے مالک ہیں

آصف علی زرداری

یہ پاکستان کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت ایک سو تراسی ارب روپے ہے ان کو ایک زمانے میں مسٹر ٹین پرسنٹ بھی کہا جاتا تھا مگر اب انکی ذرائع آمدنی میں اسٹیٹ ، شوگر فیکٹری زراعت وغیرہ ہیں ۔

شاہد خان

ان کی رہائش امریکہ میں ہے یہ پاکستان کے پہلے امیر ترین انسان ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت سات سو ارب روپے ہے یہ امریکہ کی کئی کمپنیوں کے مالک ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک فٹ بال ٹیم بھی خرید رکھی ہے ۔

پاکستان کے یہ دس افراد اگر چاہیں تو ہمارا ملک غربت سے آزاد ہو سکتا ہے ۔ مگر یہ بات ان کے دل میں کب اترے گی ابھی تک ہم سب اس کے منتظر ہیں ۔اس سارے عمل میء لمحہ فکریہ ہے کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری کے دور میں ملک کی معیشت برباد ہوتی رہی مگر ان کے کاروبار دن دونی رات چوگنی ترقی کرتے رہے

To Top