پاکستان کے دس کامیاب اور حسین جوڑوں کی فہرست جاری

ماضی میں پاکستانی میڈیا میں شادی کرنے کا مطلب شہرت کے گراف میں براہ راست تنزلی ہے مگر اب حالات میں کافی تبدیلی آچکی ہے۔ میڈیا سے منسلک لوگ نہ صرف میڈیا سے جڑے لوگوں سے نہ صرف شادیاں کرتے ہیں بلکہ ان شادیوں کا با ضابطہ اعلان بھی کرتے ہیں

دانش تیمور اور عائزہ خان

2

Source: Dailymotion

یہ دونوں حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے کزن ہیں 2013 میں ہونے والی منگنی 2015 میں بہت ساری ہنگامہ خیز خبروں کے بعد بلاخر شادی تک پہنچی۔

1

Source: Dailymotion

اللہ نے اس خوبصورت جوڑے کو ایک بیٹی سے بھی نواز دیا ہے دانش تیمور نے اب ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم رانگ نمبر نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔ لوگ آنے والے سالوں میں بھی دانش اور عائزہ کو اسی طرح ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔

شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف

3

Source: YouTube

بہروز سبزواری اور سفینہ شیخ کا جوڑاایک عرصے تک پاکستانی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہا آج ان کی جگہ ان کے بیٹے شہروز اور بہو سائرہ نے لے لی ہے۔ یہ خوبصورت اور معصوم جوڑا مختلف کرداروں اور ڈراموں کے ذریعے ناظرین کی توجہ کا مرکز رہا اور شائقین آئندہ بھی اسی طرح ان کو مزید کرداروں میں جلوہ افروز دیکھنا چاہتے ہیں

کاشف عباسی اور مہر عباسی

4

Source: ARY ZAUQ

سال 2016 میں خبریں بنانے والا یہ جوڑا خود بھی خبروں کی زینت بن گیا اور اس طرح اے آر وائی نیوز کے کاشف عباسی دنیا نیوز کی کراس فائر کی مہر عباسی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا

5

Source: iDiva

اگرچہ پاک بھارت کو جوڑنے والا یہ جوڑا 2010 میں ایک دوسرے سے منسلک ہوا تھا مگر آج کے دن تک ان سے جڑی ہر خبر لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز ہوتی ہے

محب مرزا اور آمنہ شیخ

6

Source: Style.Pk

یہ جوڑا گیارہ سال قبل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوا تھا دس سال کے انتظار کے بعد پچھلے سال ہی اللہ نے ان کو بیٹی جیسی نعمت سے بھی نوازا ہے اس سال بھی یہ دونوں میاں بیوی اتنے ہی تروتازہ اور اسمارٹ نظر آتے ہیں اور وقتا فوقتا مختلف کرداروں میں نظر آتے رہتے ہیں

ندا یاسر اور یاسر نواز

7

Source: Style N Tips

2001 میں منسلک ہونے والا جوڑا آج ایک بیٹا اور دو بیٹوں کے ماں باپ ہیں۔ یاسر نواز نے اسی سال رانگ نمبر نامی فلم پروڈیوس کی ہے جو کہ ایک کامیاب کوشش رہی دوسری طرف ندا یاسر بہت کامیابی سے  اے آر وائی میں مارننگ شو اس سال بھی کامیابی سے جاری رکھے ہوۓ ہے

مانی اور حرا

8

Source: Pictures

ہنستا مسکراتا یہ جوڑا نہ صرف لوگوں کے دلوں کی دھڑکن ہے بلکہ ان کی محبت آن اسکرین کے ساتھ ساتھ آف اسکرین بھی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے

علی سفینہ اور حرا ترین

9

Source: Pakistani Drama

ایک جانب اگر حرا ترین ایک خوبصورت ماڈل اور اداکارہ ہیں تو دوسری جانب علی بھی کم نہیں ہیں۔ بہترین فیشن ڈیزائنر کے ساتھ ساتھ انہوں نے کئی ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاۓ ہیں چند ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے اس جوڑے کے لۓ شائقین کے دلوں میں بہت نیک خواہشات ہیں

ثروت گيلانی اور فہد مرزا

10

Source: Dawn

دو سال قبل شادی کرنے والے اس جوڑے کا اب ایک بیٹا بھی ہے ۔ چھوٹی اسکرین کے یہ بڑے اداکار بہت مستقل مزاجی اور محبت سے اپنا یہ سفر جاری رکھے ہوۓ ہیں

عروہ اور فرحان سعید

11

Source: BINDAS

اس سال کے بہترین ڈرامے اڈاری کے اس جوڑے نے حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاحال شادی کے مقدس بندھن میں نہیں بندھے مگر منگنی کا باقاعدہ اعلان ہو گیا ہے

شرم تم کو آتی نہیں مگر۔۔ ماریہ بی کو مجرمانہ غفلت پڑ گئی مہنگی

To Top