پاکستان ائیر فورس فلائٹ لیفٹنٹ طاہر تربیتی پرواز کے دوران شہید، جانیۓ شہادت کا سبب

پاکستان ائیر فورس کو پاکستان کے تمام عسکری شعبوں میں اس حوالے سے فوقیت حاصل ہے کہ اس میں شمولیت ایک انتہائی دشوار ترین تربیتی عمل کے بعد ہی ممکن ہو سکتی ہے اور اس کے زیر تربیت افواج کا بہترین ترین ہونا لازمی تصویر کیا جاتا ہے اور اس کے انتخاب کے معیار میں بہترین سے کم کسی بھی درجے پر شمولیت نہیں دی جاتی

[”adinserter block= “3”]

یہی وجہ ہے کہ پاکستان ائیر فورس کے پائلٹ کا شمار دنیا کے بہترین ترین تربیت یافتہ افراد میں ہوتا ہے اور ہر ہر پائلٹ پر تربیت کے دوران قوم کی اک خطیر رقم صرف ہوتی ہے فلائٹ لیفٹنٹ طاہر اکبر کا شمار بھی ایسے ہی فائٹر پائلٹ کے طور پر کیا جاتا تھا

پاکستان ائیر فورس کی تجرباتی پرواز

جو کہ گزشتہ روز پاکستان ائیر فورس کے ایف سیون پی جی اسکائی بولٹ کی تجرباتی پرواز پر کوئٹہ کے قریبی ضلع مستونگ میں ایک حادثے کے نتیجے میں شہادت کے درجے سے سرفراز ہوۓ

[”adinserter block= “10”]

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فلائٹ لیفٹنٹ طاہر اکبر نے اس طیارے کی خرابی کو جب دیکھا تو انہوں نے اپنی جان کی پرواہ کیۓ بغیر ہر ممکن کوشش کی کہ اس طیارے کو ابادی سے دور لے جائیں

تاکہ طیارے کی تباہی کا نقصان آبادی کو نہ ہو سکے اور اس کوشش میں انہوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوۓ شہادت کا اعلی مقام حاصل کیا

[”adinserter block= “15”]

پاکستان ائیر فورس نے اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلی سطح کا ایک کمیشن بنا دیا ہے جو اس طیارے کی تباہی کی وجوہات پر رپورٹ پیش کرۓ گا اور اس کے ساتھ ساتھ طاہر اکبر کی شہادت نے پاکستان فوج کے جوانوں کا سر ایک بار فخر سے بلند کر دیا ہے کہ پاک فوج کے محافظ اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر کے ملک و قوم کے افراد کے تحفظ کا فرض کبھی فراموش نہیں کرتے ہیں

To Top