پاک فوج کی ایک اور قربانی جس نے سب کا سر فخر سے بلند کر دیا

پاک فوج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ دنیا کی بہترین ترین فوج سمجھی جاتی ہے ۔ ان کو یہ اعزاز صرف اور صرف ان کے اس جزبے کی بنیاد پر دیا جاتا ہے ۔جسے جزبہ شہادت کہتے ہیں ۔ اس فوج کا ہر سپاہی اپنے دل میں یہ آرزو رکھتا ہے کہ وہ اپنے مادر وطن پر اپنے خون کا آخری قطرہ بھی نچھاوڑ کر کے اپنی زندگی کو حیات جاوداں میں تبدیل کر دے ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوان اپنی معمول کی گشت کررہے تھے ۔مگر پہاڑوں پر چھپے بزدل دہشت گردوں نے پاک فوج کی اس گاڑی کو نشانہ بنایا ۔اور اس کے اوپر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبد المعید اور سپاہی بشاورت شہید ہو گئے جبکہ دو جوان بھی زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد دے کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

سیکنڈ لیفٹنٹ عبد المعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے والا سے تھا ۔اور حال ہی میں پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے کے بعد فوج میں عملی طور پر شامل ہوۓ تھے ۔ ان کی عمر صرف اکیس سال تھی ۔جوان کی اتنی کم عمری میں شہادت نے پوری قوم کو اشکبار کر دیا ۔ان کے ساتھ شہید ہونے والے سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے بتایا جاتا ہے

شہیدوں کی یہ قربانیاں پاک فوج کے جزبے کو کمزور نہیں پڑنے دیں گی ۔ ہر شہید ہونے والا فوجی اپنے ساتھیوں کو یہ پیغام دیتا جاتا ہے کہ ابھی کام ختم نہیں ہوا ۔ ابھی قربانیوں کا یہ سفر جاری ہے ۔اور شہیدوں کا خون ہم سب سے اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ ہم انہیں اور ان کی ان قربانیوں کو کبھی فراموش نہ کریں جو انہوں نے مادر وطن کے لۓ دی ہیں ۔

To Top