کورونا آگاہی مہم؛ قومی کرکٹرزبھی عوامی آگاہی کیلئے میدان میں آگئے

سوشل میڈیا پرعوام کے لیے آگاہی پیغام

کورونا وائرس نے ہر سو خوف کی لہر پھیلادی ہے ۔حکومتی سطح پر اس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے آگاہی  پیغامات بھی دیے جارہے ہیں۔ اور ملکی خدمت کے جذبے سے سرشار متعدد معروف شخصیات بھی سوشل میڈیا کے ذریعے قوم کو آگاہی دے رہی ہیں۔ کورونا وائرس کی جنگ جیتنے کے لیے اب قومی کرکٹرز بھی میدان میں سر گرم عمل ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر قوی کھلاڑیوں نے آگاہی مشن سنبھال لیا ہے۔

غریب طبقے کی مدد کریں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کوروناوائرس سے متعلق چند احتیاطی تدابیربتائیں اورایسے وقت میں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہم پر ذرا بھی مشکل وقت آتا ہے تو صاحب استطاعت طبقہ مارکیٹوں سے چیزیں خرید ذخیرہ اندوزی شروع کردیتے ہیں جبکہ غریب طبقہ بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہ جاتا ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاکہ’اللہ کا خوف کریں اورابھی بھی وقت ہے،سنبھل جائیں، گھر بیٹھ جائیں، اس وقت ملک کی اس سے بہتر خدمت نہیں ہو سکتی۔

مزید پڑھیے: وزیراعظم کا ترقی پذیر ممالک کے قرضے معاف کرنے کا مطالبہ

حسن علی اور محمد حفیظ کا قوم کے نام پیغام

قومی کھلاڑی حسن علی اور محمد حفیظ نےبھی قوم کی آگاہی کے لیے  کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیے. اور کہا اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال رکھیں بار بار ہاتھ دھوئیں اور گھر میں رہیں اورہم بطور ایک قوم مل کر اس وائرس کو شکست دے سکتے ہیں

To Top