چین نے دوستی کا پھر ثبوت دے دیا،پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے

پاکستان کی چین سے طبی عملہ بھیجنے کی درخواست، چین کا خیر مقدم

کورونا کے خلاف پاکستان کی درخواست پر چین نے اپنے طبی ماہرین کی ٹیم مدد کے لیے پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ نیا کے ساتھ چینی تعاون کے حوالےسے پریس کانفرنس کرتے ہوئےچین کےنیشنل ہیلتھ کمیشن کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ  پاکستانکی جانب سے طبی ماہرین بھیجنے کی درخواست کی  گئی تھی اور اب چین اپنے ماہرین کی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

کورونا کے خلاف جنگ

کورونا کے خلاف جنگ، چین پاکستان کی مدد کو تیار

دوران کانفرنس ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی وباکے حوالے سے چین مسلسل پاکستان سے اپنے تجربات پر مشتمل معلومات کا تبادلہ کررہا ہے جس میں کنٹرول پلان، تشخیص اور علاج کے منصوبوں کا بھی تبادلہ کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچاؤ اور اسے روکنے کے حوالے سےچین پاکستان کے ساتھ مزید اپنے تجربات شیئر کرے گا۔

کورونا کے خلاف جنگ

Financial Times

عارضی ہسپتال کے قیام میں بھی مدد

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے چین پاکستان کو میڈیکل سپلائیز جن میں این 95 ماسک، میڈیکل دستانے، سرجیل ماسک، سانس کی مشینیں اور ٹیسٹ کٹس کی چار بیچ روانہ کر چکا ہے۔ اس کےعلاوہ چین پاکستان کو قرنطینہ کے لیے عارضی اسپتال کے قیام میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیے: کورونا علما نے پھیلایا ، فواد چوہدری کی مذہبی طبقے پرپھر سے چڑھائی

واضح رہے پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوزکرچکی ہے جن میں بڑی تعداد ایران سے آنے والے زائرین یا بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کی ہے۔۔دوسری جانب چین کی علی بابا فاؤنڈیشن اور جیک ما فاؤنڈین کی جانب سے گزشتہ روز میڈیکل آلات بشمول این 95ماسک کی پہلی کھیپ کراچی آچکی ہے ۔ دونوں فاؤنڈیشن کی جانب سے میڈیکل سپلائیز کی مزید دو کھیپ ایک ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی ۔

To Top