ایل او سی کی خلاف ورزی، پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب،بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

ایل او سی خلاف ورزی

پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی بھارت کو مہنگی پڑگئی. آئی ایس  پی آر کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھارتی کواڈ  کاپٹر مار گرایا۔ بھارتی فوج کی یہ حرکت پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے

بھارتی کواڈ کواپٹر

ISPR

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی ڈرون ایل او سی کے ساتھ سنگ سیکٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتا ہوا پاکستان کی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی کواڈ کاپٹر فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک آیا اور اسے پاکستانی علاقے کی جاسوسی  کیلئے بھیجا گیا تھا۔  جس کے بعد پاک فوج نےبھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

مزید پڑھیے: مودی سرکار کا کشمیریوں کے خاتمے کا نیا منصوبہ

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے یہ اقدام  سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدےکی کھلی خلاف ورزی ہے اور بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار اس نوعیت کی خلاف ورزیاں کی جاچکی ہیں

To Top