کیا شیریں مزاری اپنی بیٹی کے پاک فوج سے متعلق بیان کا دفاع کر پائیں گی؟

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے فیض آباد انٹر چینچ پر کیۓ گۓ دھرنے کے حوالے سے ملک میں مختلف آرا سامنے آتی رہیں ۔معاملے کی نزاکت کے سبب اس دھرنے کے متعلق کسی بھی پارٹی نے اپنا نظریہ پیش کرنے میں بہت احتیاط کا مظاہرہ کیا۔ اور حکومت اور پاکستان فوج بھی اسی سبب اس معاملے میں بہت محتاط رہے ۔

مگر پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے شیریں مزاری کی بیٹی نے اس دھرنے کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ اس ویڈیو پیغام میں پاک فوج کے لۓ جس زبان کا استعمال کیا گیا وہ قطعی طور پر مناسب نہیں تھی ۔اس کے ساتھ ساتھ ڈی جی رینجر کی جانب سے دھرنے کے شرکا میں رقم کی تقسیم کو بھی انہوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

https://www.facebook.com/harpal.pakistan/videos/1517098661670668/

سوشل میڈیا پر جاری اس پیغام میں انہوں نے دھرنے کے شرکا کو دہشت گرد کہا اور ان کی سپورٹ کرنے پر پاک فوج کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔اور ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے ان جوانوں کی قربانیوں کو فراموش کر بیٹھے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی جانیں قربان کی ہیں ۔

ایمان مزاری کا یہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گیا اور لوگوں نے اس پیغام کے بارے میں مختلف آرا کا اظہار کیا ۔ شیریں مزاری نے بھی اپنے ٹوئٹ میں یہ واضح کیا کہ ان کی بیٹی ایمان مزاری ایک بالغ لڑکی ہے اور اس کو اپنا نقطہ نظر رکھنے کی آزادی ہے ۔مگر بہر حال وہ اپنی بیٹی کے خیالات سے متفق نہیں ہیں ۔انہیں پاک فوج سے بہت پیار ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ایک ماں ہونے کی حیثیت سے اپنی بیٹی سے بھی بہت پیار کرتی ہیں ۔

اس پیغام کے سامنے آنے کے بعد پاک فوج کے ایک جوان نے ایمان مزاری کی ویڈیو کا جواب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ہی کے ذریعے دیا ہے ۔

https://www.facebook.com/theXpose.com.pk/videos/1775796616049392/

پاک فوج کے اس جوان کے مطابق یہ دھرنا ایک بہت ہی حساس مقصد کے لۓ دیا گیا تھا ۔ جس کی اہمیت سے انکار کرنا ممکن نہیں ہے ۔ اور اگر بیس دن ایک نیک مقصد کے لۓ دھرنا دینا دہشت گردی تھی تو ایک سو چھبیس دن تک پی ٹی آئی کے اس دھرنے کے لۓ وہ کیا جواز پیش کریں گی جس میں ان کی والدہ بھی شامل تھیں ۔

اس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے اس جوان نے مزید کہا کہ جس فوج پر آپ لعنت بھیج رہی ہیں آج اسی فوج کے سبب آپ اپنے گھر میں آرام و سکون کی نیند سوتی ہیں ۔اور آپ کی والدہ ایم این اے کی ریزرو سیٹ انجواۓ کر سکتی ہیں ۔ پاک فوج کے جوان نے مزید مشورہ دیتے ہوۓ کہا کہ قندیل بلوچ اور عائشہ گلالئی کے طر‌ز عمل کو اپنانے سے اجتناب برتیں ۔ اور حقیقت پسندی کا مظاہرہ کریں ۔

پاک فوج اور ایمان مزاری کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری جنگ اس وقت وائرل ہو چکی ہے ۔اس جنگ میں لوگ اپنے کمنٹس کے ذریعے اپنا حصہ ڈالتے جا رہے ہیں ۔اب اس بات کا فیصلہ وقت کرے گا کہ اس جنگ میں فتح کا پرچم کون بلند کرتا ہے ۔

To Top