پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی،پہلا سندھی میجر جنرل بھی شامل

میجرجنرل،ترقی،سندھ،تاریخ

تاریخ میں پہلی بار سندھ سے تعلق رکھنے والے  میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو بھی ترقی پانے والوں میں شامل!

گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی  دی گئی تھی  جس میں سے 11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔ جبکہ 72 سالہ تاریخ میں پہلی بارسندھی دھرتی  کے شہر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر  جاوید دوست چانڈیو کومیجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

تاریخ میں پہلی بار!

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت  ذرخیز ہے ساقی!! سندھی دھرتی سے تعلق رکھنے والے میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو ارض وطن کی محبت سے سرشار سابق آرمی آفیسر کے بیٹے ہیں۔ جنہوں نے اپنی ساری  زندگی پاک فوج کے لیے وقف کرتے ہوئے  وطن عزیز  کی خدمت اور اس کی حفاظت ،آن بان اور شان قائم رکھنے کے لیے گزاری ہے۔ پاک فوج کی جانب سے کسی سندھی آفیسر کو میجر جنرل کی رینکنگ دینا یقیناً قابل تحسین اقدام ہے ۔ اور یقیناً پاکستانی عوام خصوصاً سندھ و دھرتی کے لیے یہ ایک فخریہ لمحہ ہے.

میجرجنرل،ترقی،سندھ،تاریخ

News24

36 بریگیڈیئر کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی!

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا تھا۔  جس میں بریگیڈیئر  سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیوں کی منظوری دی گئی تھی ۔آئی ایس پی آر  کے مطابق 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دی گئی تھی جبکہ  ترقی پانےوالے11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے، آرمی میڈیکل کور سے چوتھی خاتون عبیرہ چوہدری کو میجر جنرل کےعہدے پر ترقی دی گئیہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر ترقی پانے والوں میں بریگیڈئیر محمد عمر بشیر، بریگیڈیئر  جاوید دوست چانڈیو ،بریگیڈئیر اسدالرحمان ، بریگیڈئیر واجد عزیز، بریگیڈئیر کامران تبریز سویرا، بریگیڈئیر محمد رضا ایزاد اور بریگیڈئیرچوہدری عامر اجمل شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے  مطابق بریگیڈئیرجواد احمد قاضی، بریگیڈئیر احسان علی، بریگیڈئیر کامران نذیر، بریگیڈئیر شبیر ناریجو، بریگیڈئیرعاصم رحمانی، بریگیڈئیر سید آصف حسین، بریگیڈئیر محمد اسحاق خٹک، بریگیڈئیر احمد بلال، بریگیڈئیر شہباز تبسم، بریگیڈئیر ظفر اقبال اور بریگیڈئیر عمران اللہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

میجرجنرل،ترقی،سندھ،تاریخ

Dawn

مزید پڑھیے:مریم نواز نے خاموشی توڑنے کی وجہ بتادی

آرمی میڈیکل کور سے عبیرہ چوہدری کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی!

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میڈیکل کور کے بریگیڈیر محمد محسن قریشی، بریگیڈئیر ظہیر اختر ، بریگیڈئیر حمود سلطان، بریگیڈئیر حفیظ الدین، بریگیڈئیر سلمان سلیم، بریگیڈئیر محمد ظفر علی، بریگیڈئیر سید خرم شہزاد، بریگیڈئیر بلال عمیر، بریگیڈئیر عتیق الرحمان، بریگیڈئیر راؤ علی شان خان  اور  عبیرہ چوہدری  کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

کور کمانڈر کانفرنس کاانعقاد!

 گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرس کا انعقاد ہوا تھا  ، جس میں علاقائی، داخلی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی  چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سےگزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان پوری سنجیدگی سے خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

 

To Top