نوشہرہ میں مشہور اسٹیج اداکارہ ریشم کو ان کے شوہر نے گولی مار کر کیوں ہلاک کر دیا وجہ ایسی کہ سب حیران رہ گۓ

خیبر پختونخواہ کا علاقہ اپنی قدامت پرستی کے سبب عورتوں کے حوالے سے کافی سخت سمجھا جاتا ہے یہاں پر عام طور یہ سمجھا جاتا ہے کہ خواتین کو ایسے مواقع حاصل نہیں ہیں جہاں وہ آزادی سے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکیں اسی وجہ سے مردوں کے لیۓ یہ بات قطعی نا قابل قبول ہوتی ہے کہ ان کی گھر کی عورت گھر سے باہر نکلے یہی وجہ ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک اس طرح کے بیس واقعات سامنے آچکے ہیں جس میں عورتوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا

گزشتہ روز پشاور کی اسٹیج اداکارہ ریشم کو اس کے شوہر نے گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر گولی مار کر قتل کر دیا مقتولہ ریشم کے بھائی عبید اللہ ولد عبدالرزاق کا یہ کہنا تھا کہ اس کی بہن نے گزشتہ سال فائدہ خان نامی شخص کے ساتھ شادی کی جو روزگار کے لیۓ دبئی میں مقیم تھا گزشتہ دنوں جب وہ گھر واپس آیا تو اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان مختلف باتوں کو لے کر نا چاقی کا آغاز ہو گیا

مقتولہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ مقتولہ کے شوہر کی غیر موجودگی میں  اس کے ساتھ ہی رہائش پزیر تھا اس لیۓ اس نے خاندان کے بڑوں کے ساتھ مل کر ان دونوں کی صلح کروادی مگر ان کے باہمی تعلقات بہتر نہ ہوسکے یہاں تک کہ وقوعہ والے دن اس کا بہنوئی اس کی بہن کو کسی رشتے دار کی عیادت کا بہانہ کر کے گھر سے لے کر گیا

وہاں لے جا کر اس نے اداکارہ ریشم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور خود فرار ہو گيا پولیس نے ملزم فائدہ خان کے خلاف دفعہ 302، 109  اور 34 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے

خیبر پختونخواہ میں خواتین کے حوالے سے اس قسم کے بڑھتے ہوۓ تشدد کے واقعات کے سبب شو بز سے جڑی خواتین کے اندر تشویش کی لہر پائی جاتی ہے عام طور پر شوہروں اور آشناؤں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی ان خواتین کے قتل کے مقدمات تو درج ہو جاتے ہیں مگر اس کے مرتکب ہونے والے افراد کو سزا نہیں مل سکی جس کے سبب ایسے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

اس حوالے سے یہ امید کی جا سکتی ہے کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس خاطر خواہ اقدامات کر کے خواتین آرٹسٹ کے تحفظ کو یقینی بنائيں اور ریشم کےقاتلوں کو بھی گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزا دلوائیں تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کو روکا جا سکے

To Top