نورا حسین کون ہے ؟ شوہر کو ازدواجی تعلق قائم کرنے سے روکنے پر اس کو پھانسی کی سزا کیوں دی جا رہی ہے

سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی نظروں سے آج کل ہیش ٹیگ نوراحسین ضرور گزرا ہو گا اور ہر کوئی جاننا چاہتا  ہو گا کہ یہ نورا حسین کون ہے جس کا نام ایک ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے اور اس ٹرینڈ کے ذریعے کیا مقصد حاصل کرنے کی کوشش کی  جا رہی ہے یہ سب جاننے سے پہلے ہمارا یہ جاننا ضروری ہے کہ آخر یہ نورا حسین کون ہے ؟؟

نورا حسین ایک سوڈانی مسلمان لڑکی ہے جس کی عمر انیس سال ہے اور جس کے ارادے مضبوط اور خواہشات توانا ہیں وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے اپنے علاقے کے بچوں کے ذہنوں کو تعلیم کے نور سے روشن کرنا چاہتی تھی اسی سبب جب اس کے باپ سے اس کی شادی کا پلان اس وقت بنایا جب وہ صرف سولہ سال کی تھی تو اس نے اس شادی سے انکار کر دیا ۔

جب تین سال قبل نورا کے باپ نے اس کی شادی کے معاہدے پر اس کی رضا کے بغیر سائن کر کے اس کی شادی کا اعلان کیا تھا اس وقت اس کی عمر صرف سولہ سال تھی اس شادی سے انکار کرتے ہوۓ نورا نے وہ علاقہ چھوڑ کر اپنے عزیزوں کے گھر میں پناہ لے لی تھی جہاں اس نے اپنی تعلیم جاری رکھی ۔

تین سال میں جب اس نے ہائی اسکول تک اپنی تعلیم مکمل کی اس وقت اس کو اس کے والد نے زبردستی اس کے اپنے گاؤں بلوا لیا اور اس کا ہاتھ اس شوہر کے ہاتھ میں دے دیا گیا جس سے شادی کے لیۓ نہ تو اس سے ایجاب و قبول کروایا گیا اور نہ ی اس کی رضا پوچھی گئی ۔ شوہر نے اس کی ضد کے خاتمے کے لیۓ گھر لے جا کر اپنے کزن اور دوستو کی مدد سے نورا حسین کو زبردستی پکڑ کر اس کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کر لیۓ ۔

اس کا خیال تھا کہ اس طرح وہ نورا حسین کو اپنے قابو میں لے آۓ گا اگلی صبح جب اس نے دوبارہ نورا حسین  کی مرضی کے بغیر  اس سے جسمانی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی تو اس بار نورا حسین بپھر گئی اس نے موقع پا کر باورچی خانے سے چھری اٹھا لی اور اس کے پے درپے وار کر کے اپنے شوہر کو ہلاک کر ڈالا

اس کےبعد اپنے والد کے پاس جا کر ان کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا مگر اس کے باپ نے اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جہاں عدالت نے اس انیس سالہ لڑکی کو پھانسی کی سزا سنا دی ۔ جب کہ اس کے اس قتل کو قتل عمد قرار دیا جب کہ یہ قتل نورا حسین نے اپنے دفاع میں خود کو اپنے شوہر کی جانب سے جنسی زیادتی سے بچانے کے لیۓ کیا تھا

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل بھی نورا حسین کے بچاؤ کے لیۓ تحریک چلا رہی ہے اس سزا کے خلاف اپیل کرنے کے لیۓ اس کو صرف پندرہ دن کی مہلت دی گئی ہے جو تیزی سے ختم ہو رہی ہے مگر دنیا بھیر میں نورا حسین کے ہیش ٹیگ کی وجہ سے لوگ اس کے خلاف ہونے والی اس زيادتی پر آواز اٹھا رہیے ہیں اور اس کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

To Top