اداکاری کا شعبہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں سے جڑے لوگوں کو ہر پل نک سک کے ساتھ تیار ہو کر رہنا پڑتا ہے ۔ عام زندگی میں بھی انہیں اس بات کا خیال رکھنا پڑتا ہے کہ اپنے لباس ، میک اپ اور لگ کا خیال رکھیں تاکہ لوگ جس طرح ان کو اسکرین پر دیکھتے ہیں عام زندگی میں بھی وہ ویسے ہی نظر آئیں ۔اگر کبھی اتفاق سے وہ کبھی بغیر میک اپ کے کسی وقت نظر آبھی جائيں تو میک اپ کے بغیر ان کی شکل دیکھ کر مداحوں کو مایوسی ہی ہوتی ہے ۔
نیلم منیر کا شمار پاکستانی اداکاراوں کے اس گروہ سے ہوتا ہے جو کہ اپنی خوبصورتی اور انداز کے سبب ہمیشہ بہت زیادہ گلیمرس رول میں ہی نظر آتے ہیں ایسے کرداروں کی ڈیمانڈ کے مطابق ان کو اسکرین پر جب بھی دیکھا گیا بہت ٹپ ٹاپ میں بھاری میک اپ اور جدید لباس میں دیکھا گیا ۔
مگر گزشتہ دن اداکارہ نیلم منیر نے اپنے سوشل میڈیا اکونٹ سے ایک تصویر شئير کی جس میں انہوں نے میک اپ بالکل بھی نہیں کیا ہوا تھا ۔دھوپ کی تمازت میں ان کی صاف شفاف جلد پھولوں کی طرح دمک رہی تھی ۔ ان کے تصویر دیکھ کر دھیکنے والرں کے منہ سے بے ساختہ یہ نکلا کہ اس کو میک اپ کی کیا ضرورت ہے یہ تو میک اپ کے بغیر اتنی حسین ہیں
نیلم منیر نے چھوٹی اسکرین اور اس کے بعد اب بڑی اسکرین یعنی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں اور ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے ۔ جن میں نیلم منیر اپنی اداکاری سے ایک منفرد مقام پیدا کر چکی ہیں ماضی میں بھی ماہی وے گانے پر کار کے اندر ان کے رقص نے لوگوں کو ان کا دیوانہ بنا ڈالا تھا ۔
اس ویڈیو کے وائنل ہونے کے بعد نیلم منیر نے باضابطہ طور پر لوگوں کے سامنے اس بات کی وضاحت بھی پیش کی تھی کہ یہ ویڈیو ان کی دوستو نے ان کی اجازت کے بغیر اپ لوڈ کر دی تھی مگر ان سے جڑی ہر خبر پر شائقین کے اتنے فوری ردعمل سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اداکارہ لوگوں میں کتنی مقبول ہے اور لوگ اس سے جڑی ہر خبر کے بارے میں جاننے کے لیۓ اتنی بے صبری کے ساتھ منتظر کیوں ہوتے ہیں