نظم – دعا

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

تمھیں کچھ خبر ہے میں کیا مانگتی

کہ اپنے خدا سے دعا مانگتی ہوں

کہ یا رب مجھے سیدھا رستہ دکھا دے

کہ اپنی رضا کا نسخہ بتا دے

 

اک ایسا عمل مجھ کو سکھا دے

جو جنّت میں لے جائے مجھ کو اُڑا کے

جہاں رسولؐ مجھے اپنا چھرہ دکھایں

ہاتھوں سے اپنے آبِ کوثر پلائیں

 

حوریں جہاں اپنے گیت سنائیں

فرشتے جہاں میٹھے میوے کھلائیں

 

جہاں پر ہوں سونے چاندی کے محلیں

جہاں پر ہوں صاف پانی کی لہریں

یہ اپنے خدا سے دعا مانگتی ہوں

کہ جنت میں ایسی جگہ مانگتی ہوں

To Top