خشوع و خضوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے ترجمہ جاننا بھی ضروری

خشوع و خضوع کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے ترجمہ جاننا بھی ضروری

نماز ضروری ہے

بارگاہ الٰہی میں خشوع و خضوع کے ساتھ سجدہ ریز ہونا اور اس کی اطاعت کرنا مسلمانوں  پر فرض ہے۔ اللہ تعالی سے ملاقات اور راز ونیاز کا بہترین ذریعہ نماز ہے۔ ایمان کے بعد اسلام کا اہم ترین رُکن نماز ہے۔ قرآنِ کریم اور احادیث  میں نماز کی اہمیت وفضیلت کوبیان کیا گیا ہے جن میں نماز کو قائم کرنے پر بڑے بڑے وعدے اور نماز کو ضائع کرنے پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔

نماز قائم کرو

123RF,com

نماز برے کاموں سے روکتی  ہے

ارشاد باری تعالیٰ ہے: “جو کتاب آپ پر وحی کی گئی ہے اسے پڑھئے اور نماز قائم کیجئے، یقیناً نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی  ہے”۔
خشوع و خضوع  کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لیے اس کا ترجمہ جاننابھی ضروری ہے۔

ثناء :  سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ۔

ترجمہ (اے اﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔‘‘

تعوذ : أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِO ترجمہ: (میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں)۔

تسمیہ

بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِO ترجمہ:  (شروع اﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے)۔

سورۃ الفاتحہ

الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO ترجمہ: (سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے۔ نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے۔ روزِ جزا کا مالک ہے۔ (اے اللہ!) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔ ہمیں سیدھا راستہ دکھا۔ ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا۔ ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراہوں کا)۔

سورۃ الاخلاص

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO ترجمہ: ( آپ فرما دیجئے؛ وہ اﷲ ہے جو یکتا ہے۔اﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے۔ نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمسر ہے۔

رکوع

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِO ترجمہ: (پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا)۔

قومہ

سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ O رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ O ترجمہ ( اﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لے جس نے اس کی تعریف کی، اے ہمارے پروردگار! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں)

سجدہ:

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَیO ترجمہ (پاک ہے میرا پروردگار جو بلند ترہے)

تشہد

التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُO ترجمہ: (تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور اﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں)۔

درودِ اِبراہیمی

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.

ترجمہ (اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے۔ اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے)

مزید پڑھیے:  کیا آپ جانتے ہیں روزانہ جنت کی قیمت اور حج کیسے ادا کیا جاسکتا ہے؟

دعائے ماثورہ

درود شریف کے بعد کی دعا: رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُO ترجمہ: (اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے۔ اے ہمارے رب ! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا۔

اللہ ہم سب کو پنج وقتہ نماز قائم کرنے کی تقفیق عطا فرمائے ۔آمین

To Top