کمر کے درد سے مکمل نجات گھر بیٹھے صرف ایک ایسی سنت کو اپنانے سے کریں جس کا حکم ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بار بار دیا ہے

نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے اور ہر مسلمان پر پانچ وقت کی نماز کی ادائیگی فرض ہے ۔مذہبی طور پر یہ صرف ایک دینی فریضہ ہی نہیں بلکہ انسان کو اس کے رب کے ساتھ جوڑنے کا ایک اہم وسیلہ بھی ہے مگر اب سائنسی تحقیقات سے بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ نماز کی با قاعدہ ادائیگی میڈیکلی بھی انسان کو بے انتہا فائدے پہنچاتی ہے ۔

پانچ وقت نماز کی ادائیگی کے سبب ایک مسلمان کے چہرے پر جو تازگی اور نور آتا ہے، سائنسی زبان میں وہ پانچ وقت کی باقاعدہ ورزش انسانی اعضاء کے پرسکون ہونے کا سبب بنتا ہے۔

فوائد کا آغاز وضو سے ہوتا ہے اس کے بعد نماز کے ہر ہر رکن کی ادائیگی انسان کو ایسے طبی فوائد پہنچا دیتی ہے جن کو جان کر انسانی عقل خودبخود بارگاہ خداوندی میں سجدہ ریز ہو جاتی ہے ۔

قیام یا سیدھا کھڑا ہونا

1

نماز میں نیت کے لۓ قیام پہلا رکن ہے۔ قیام کی حالت میں انسان جب سیدھا کھڑا ہوتا ہے تو اس حالت سے اس کے کمر ،گھٹنے اور ایڑیوں کے درد سے افاقہ حاصل ہوتا ہے ۔

خاص طور پر جب وہ سیدھا کھڑا ہو کر سر کو جھکا لیتا ہے تو یہ حالت اس کے گھٹنوں کے لۓ بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے خصوصا جب وہ سونے سے جاگنے کے بعد اس حالت میں کھڑا ہوتا ہے یعنی فجر کی نماز کی ادائیگی کے لۓ کیا جانے والا قیام بہت مفید ہوتا ہے ۔

رکوع یا گھٹنوں کو پکڑ کر جھکنا

namaz2

قیام کے بعد دوسرا رکن رکوع ہوتا ہے جس میں گھٹنوں کو تھام کر جھکا جاتا ہے ۔ یوگا کے ماہرین کے مطابق یہ حالت انسانی جسم کی کلائیوں، کندھوں، اور کمر کی لچک میں اضافہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ریڑھ کی ہڈی کے نچلے مہروں کے درد میں بھی افاقے کا سبب بنتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کمر درد اور کلائی کے درد کا بھی خاتمہ کرتی ہے

سجدہ یا سر کو زمین پر جھکانا

namaz3-452x297

نماز کی یہ حالت جب انسان اپنی پیشانی زمین پر ٹکاتا ہے اس حالت سے دوران خون بہتر ہوتا ہے اور دماغ کو خون کی روانی بہتر ہوتی ہے جو انسان کو فالج کے خطرے سے بچاتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس حالت میں انسانی پٹھوں،جوڑوں کو بھی مناسب خون کی فراہمی ہوتی ہے جو ریڑھ کی ہڈی کے درد کا خاتمہ کرتا ہے

قعدہ یا قعود

quood

سجدہ کی حالت کے بعد سیدھا بیٹھ جانے کو قعود کہتے ہیں ۔اس حالت میں بیٹھنے سے انسانی جسم کو سکون حاصل ہوتا ہے اور اس کی کمر اور گھٹنے ورزش کے بعد ایک درست آرام دہ حالت میں آجاتے ہیں جس سے نہ صرف درد میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انسانی جسم لگاتار اس ورزش کے ذریعے وہ توانائی کو دوبارہ حاصل کر لیتا ہے جو کہ اس کے اعصاب کے لۓ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔

سلام

4

قعود کے بعد سر کو دائیں اور بائیں گھمانے کو سلام کہتے ہیں۔ یہ گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے لۓ ایک بہترین ورزش ہوتی ہے۔ یوگا کے ماہرین کے مطابق اس سے انسانی گردن مضبوط ہوتی ہے ۔اور ریڑھ کی ہڈی کے ساتھ گردن کے جوڑ کے دوران خون میں بہتری آتی ہے

نماز کے یہ سب فوائد جو آج غیر مسلموں کو نظر آرہے ہیں ہماری آنکھیں کھولنے کے لۓ کافی ہیں کہ جو بات آج سائنس ثابت کر رہی ہے ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے وہ ہم سب کو آج سے چودہ سو سال پہلے ہی بتا ديئے تھے ۔

To Top