پاکستان کے ایک شہری کا نۓ پاکستان بنانے والوں سے انوکھا مطالبہ سامنے آگیا

جیسے جیسے الیکشن کا نتیجہ سامنے آتا جا رہا ہے یہ واضح ہوتا جارہا ہے کہ تبدیلی کی جس لہر نے اس قوم کو جگایا تھا وہ شاید آگئی ہے اس پر ایک جانب تو وہ نوجوان خوش ہیں جنہیں نۓ پاکستان کا ٹھیکہ ملنے والا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ پرانے سیاست دانوں کی امیدوں پر بھی اوس پڑتی جا رہی ہے کہ اب عوام کو پرانے نعروں سے بہلانے کے بجاۓ کچھ نۓ نعرے مارکیٹ میں لانے پڑیں گے تاکہ عوام کی توجہ اور ووٹ حاصل کیۓ جا سکیں

عام طور پر لوگ اپنے امیدواروں سے نوکری دلوانے ، سڑک پکی کروانے ، پانی کی فراہمی جیسے مطالبات کرتے نظر آتے ہیں اور یہی امید کی جا رہی ہے کہ اس نئی حکومت سے بھی عوام یہی پرانے مطالبات ہی کرۓ گی

مگر ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک نشئی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ نشے کرنے والوں کو نوکری کی ضرورت اس لیۓ نہیں ہوتی کہ اس عادت نے ان کو اسی کام کے کرنے لائ‍‍ق تو چھوڑا نہیں ہوتا اس کے علاوہ کھانے پینے سے زيادہ اس  کو نشے کی ضرورت ہوتی ہے

Awam Ko "Pani Bijli Gas" Ki Parhi Hai Or In Ka "Mutalba" Cheak Karo ???

Posted by The Khuwah Makhuwahi Show – TKMS on Sunday, July 8, 2018

 

اس وجہ سے اس آدمی نے نئی آنے والی حکومت سے بھی ایک انوکھا مطالبہ کر دیا کراچی سے تعلق رکھنے والے اس نشے کے عادی فرد کا یہ کہنا ہے کہ شیریں جناح کالونی میں نجمی عالم نامی ایک سیاسی شخصیت کے منشیات فروشی کے اڈے ہیں جہاں پر دنیا کی بہترین ترین منشیات دستیاب ہوتی ہے

مگر ماضی کی حکومت کے دور میں منشیات کے یہ اڈے بند کروا دیۓ گۓ جس کے سبب نشے کے عادی افراد کو کافی دشواریوں کا سامنا ہے اور اس سبب ان کو منشیات انتہائي مہنگے داموں مل رہی ہے اس وجہ سے ان کا مطالبہ موجودہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر یہ تمام اڈے کھلوا دیں

اس کے ساتھ ساتھ اس نشئي کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ حکومت خصوصی طور پر ایسے اقدامات بھی کرے کہ اس کو اور اس جیسے دیگر نشے کےعادی افراد کو نشہ کم سے کم قیمت پر مل سکے

بظاہر دیکھنے میں یہ مطالبات عقل سے بالاتر ہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ نئي حکومت آتے ہی لوگ اپنے اپنے مفادات کے لیۓ ایسے ہی مطالبات اور امیدیں نئی حکومت سے استوار کر کے بیٹھ جاتی ہے جن کی تکمیل ملک کے لیۓ کسی بھی طرح مفید نہیں ہوتے

To Top