منیبہ مزاری کا شمار ان باہمت خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے زندگی میں آنے والی تمام مشکلات کا مقابلہ نہ صرف بہت حوصلے سے کیا بلکہ انہوں نے تمام دنیا کے لوگوں کو ایسا پیغام دیا جس کے ذریعے بہت ساری مایوس روحوں کی زندگی میں امید کی کرن پیدا ہو گئی ۔ اسی وجہ سے 2015 میں ان کا انتخاب اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر کے طور پر کیا گیا
[adinserter block=”3″]
منیبہ مزاری کا تعلق ایک بلوچ قدامت پرست گھرانے سے تھا جہاں کی عورت کو وہ تمام حقوق اور آزادیاں حاصل نہیں ہوتیں جیسی عام معاشرے میں عورتوں کو حاصل ہوتی ہیں اسی سبب جب ایک ایکسیڈ نٹ کے نتیجے میں ان کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی اور انہوں نے اس موقعے پر موٹی ویشنل مقرر کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کرنا چاہا تو ان کے شوہر نے اس بات کو پسند نہیں کیا اور اس بات پر منیبہ مزاری کو طلاق دے دی
Big Day for us siblings! ??? @Zulfiqar_Mazari @SarfrazMazari #Standingtall after 10 years! ?? @ReWalk_Robotics Thank you so much for making this happen! pic.twitter.com/dTSAgICsqs
— Muniba Mazari (@muniba_mazari) May 18, 2018
مگر منیبہ مزاری نے اپنی معذوری کو اپنی کمزوری بنانے کے بجاۓ اپنی طاقت بنایا اور اپنے پیروں پر نہ کھڑے ہونے کے باوجود اس دنیا کے بہت سارے کمزور لوگوں کی آواز اور سہارا بن گئیں ۔انہوں نے اپنی تنہائی کا خاتمہ کرنے کے لیۓ ایک یتیم خانے سے ایک بچے کو بھی گود لے لیا اور اپنی معذوری کے گزشتہ دس سالوں میں اتنے کام کیۓ جتنے لوگ صحت مند حالت میں بھی نہ کر پائیں
Dear all,
Thank you so much for your prayers and well wishes. Here’s a small video of how Rewalk works! ? It was truly a wonderful experience. Thank you @ReWalk_Robotics and my amazing medical team for this! #gratitude ?? pic.twitter.com/xAgQsxbAGi— Muniba Mazari (@muniba_mazari) May 19, 2018
گزشتہ دنوں منیبہ مزاری سے امریکہ کے ایک ہسپتال سے اپنی کچھ تصاویر شئر کیں جس میں بلآخر دس سالوں کے طویل عرصے کے بعد اب منیبہ مزاری روبوٹک ٹانگوں کی مدد سے نہ صرف کھڑے ہونے کے قابتل ہو گئی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اب ان ٹانگوں سے وہ چلنے کے بھی قابل ہو گئی ہیں
[adinserter block=”15″]
انہوں نے اپنی بہادری اور ہمت سے نہ صرف اپنی معذوری کو شکست دے ڈالی ہے بلکہ اب وہ اپنے پیروں پر دوبارہ سے چل پھر سکتی ہیں سوشل میڈیا پر اس خبر کے آتے ہی منیبہ مزاری کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے بھی اس بات کو بہت سراہا ۔ منیبہ مزاری نے بھی اس خوشی کے موقعے پر خصوصی طور پر ان کو بھی اپنے پیغام میں شریک کیا ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیۓ اور ان کے پورے خاندان کے لیۓ انتہائی خوشی کاموقع ہے کہ وہ دس سال کے بعد اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو گئيں
