منیبہ مزاری اور ان کے سابقہ شوہر کی جنگ میں سوشل میڈیا صارفین بھی شامل ہو گئے

منیبہ مزاری اور اس کے سابقہ شوہر کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری جنگ نے ایک وائرل حیثیت اختیار کر لی ہے ۔اس میں سوشل میڈیا کے صارفین بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں منیبہ مزاری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کو خوشگوار قرار نہیں دیا تھا اور اس کو اپنے والدین کی جانب سے کروایا گیا زبردستی کا فیصلہ قرار دیا تھا ۔

مگر اب ایک سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے ماضی قریب میں سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوۓ اپنی شادی شدہ زندگی کو انتہائی خوشگوار قرار دیا تھا ۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد منیبہ مزاری اور ان کے شوہر کے درمیان ہونے والی جنگ ان کے درمیان سے نکل کر سوشل میڈیا کے صارفین کی جنگ بن گئی ہے ۔

Muniba Mazari: “My husband is such a dear friend” … “I’m alive because of him” …..And then to get fame, blamed everything on him.

Posted by Talal Masood on Wednesday, December 6, 2017

 

ان میں سے کچھ لوگ منیبہ مزاری کو ایک ایسی عورت قرار دے رہے ہیں جس نے شہرت حاصل کرنے کے لۓ جھوٹی کہانی کا استعمال کیا جب کہ منیبہ مزاری کی حمایت کرنے والے اس کو نہ صرف معصوم قرار دے رہے ہیں بلکہ اس کے شوہر کو ایک ظالم اور لالچی انسان ثابت کرنے کے لۓ جتن کر رہے ہیں ۔

ایک اور سوشل میڈیا کی پوسٹ بھی خاصی توجہ کی حامل ہے جس میں انہوں نے یہ دعوی کیا ہے کہ منیبہ مزاری کی شادی درحقیقت ایک لو میرج تھی ۔اور منیبہ مزاری کے شوہر ایک انتہائی ڈیسنٹ انسان ہیں ۔اور ان کی محبت کی گواہ پوری ائیر فورس میں ان کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی ہیں ۔

اس قسم کے بیانات سامنے آنے کے بعد عوام کے لۓ یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ وہ کس کی بات پر یقین کریں ۔ اب جب کہ منیبہ مزاری اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر چکی ہیں ۔ایک علیحدہ شناخت اور پہچان کی حامل ہیں ۔معاشرے میں ان کا ایک کردار ہے تو بہتر یہ ہے کہ ان کو ماضی کے تناظر میں جانچنے کے بجاۓ حال کے آئینے میں دیکھا جاۓ ۔اور معذوری کے باوجود ان کی جدوجہد کو تسلیم کیا جاۓ ۔

To Top