منیبہ مزاری کے سابقہ شوہر نے عدالت میں ان کے خلاف کیس کیوں کر دیا؟

معروف سماجی کارکن منیبہ مزاری کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔اپنی معذوری کے باوجود وہیل چئیر پر بیٹھ کر ایک موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر ان کی داستان زندگی لوگوں کو عزم و ہمت کا درس دیتی ہے اسی سبب لوگ نہ صرف ان سے محبت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر اس فرد کے لۓ اپنے دل میں برا محسوس کرتے ہیں جو کہ کسی نہ کسی حوالے سے ان کو تکلیف پہنچانے کا باعث بنے ہیں ۔

حال ہی میں منیبہ مزاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی داستان سنائی تھی ۔اس داستان میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی کو حادثے سے قبل بھی خوشگوار قرار نہیں دیا تھا ۔اور حادثے کے بعد اولاد نہ پیدا کرنے کے سبب انہوں نے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے کے بارے میں بتایا تھا ۔

اس حوالے سے منیبہ مزاری  کے سابقہ شوہر شہزاد نے بھی اپنا نقطہ نظر سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ شہزاد جو کہ پاکستان ائیر فورس کے سابقہ فائٹر پائلٹ رہ چکے ہیں ۔سابقہ شوہر نے  ضلعی ایڈشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج محمد عدنان سے رجوع کیا اور منیبہ مزاری کے خلاف کیس داخل کروانے کی درخواست کی ۔

اس کا موقف یہ ہے کہ 26 دسمبر 2005 میں ان کی شادی خاندانی رسوم رواج کے مظابق منیبہ مزاری سے ہوئی ۔ شادی کے تقریبا تین سال کے بعد 27 فروری 2008 میں انہوں نے پاکستان ائیر فورس کو جوائن کیا ۔کوئٹہ سے آبائی گاؤن جاتے ہوۓ جیکب آباد کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں منیبہ شدید زخمی ہو گئيں ۔ ان کے علاج کی کوششوں میں شہزاد نے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی ۔

اس ضمن میں پہلے ائیر فورس کے ہسپتال سے اور اس کے بعد آغا خان سے علاج کروایا مگر منیبہ ہمیشہ کے لۓ معذور ہو گئیں  ۔ اس درخواست میں انہوں نے یہ موقف اختیار کیا کہ اگرچہ منیبہ ماں بن سکتی تھیں مگر وہ ماں بننے کے لۓ تیار نہیں ہوئیں اور دونوں میاں بیوی نے باہمی رضامندی سے ایک بچہ گود لے لیا ۔جس کی پرورش چار سال تک دونوں نے اکٹھی کی ۔

اس کے بعد انہیں منیبہ کی کچھ سرگرمیوں پر اعتراض ہوا ۔ جس میں غیر ملکی سفارتکاروں سے ملاقاتیں اور ماڈلنگ شامل ہے جس کی اجازت جب انہوں نے منیبہ کو نہیں دی تو منیبہ نے ان سے علیحدگی اختیار کر لی ۔ اب منیبہ محتلف فورم اور سوشل میڈیا پر حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کر رہی ہے جس سے ان کی عزت پر حرف آرہا ہے ۔اس لۓ انہوں نے منیبہ مزاری پر ہتک عزت کی مد میں ایک کروڑ کا دعوی کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا ۔

دوسری جانب ابھی تک منیبہ مزاری کی جانب سے اس دعوی کے جواب میں کوئی واضح ردعمل سامنے نہیں آسکا ۔تاہم اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے منیبہ مزاری نے اپنے چاہنے والوں کی کچھ ٹوئٹ ضرور ری ٹوئٹ کۓ ہیں جنہوں نے نہ صرف ان کے شوہر کے ان اقدامات کی مذمت کی ہے ۔بلکہ ان کے ایک لالچی انسان قرار دیا ہے.

اب تمام افراد کو منیبہ مزاری کی جانب سے جواب کا انتظار ہے دیکھتے ہیں ان تمام معاملات پر وہ کیا کہتی ہیں ۔

To Top