”رات بھر جام سے جام ٹکرائے گا“ مفتی عبدالقوی اور خوبرو خواجہ سرا کے ٹک ٹاک ویڈيو پر جلوۓ ،سوشل میڈيا کو دیوانہ بنا گۓ

مفتی عبدالقوی ٹک ٹاک ویڈيو

مفتی عبدالقوی جن کی متنازعہ  وجہ شہرت قندیل بلوچ کے ساتھ بنائی جانے سیلفیاں تھیں جن کے منظر عام پر آنے کے بعد ایک جانب تو سوشل میڈيا دیوانہ ہو گیا تھا تو دوسری جانب مفتی عبدالقوی کو بھی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے ہاتھ دھو بیٹھنے پڑے تھے اس کے ساتھ ساتھ ان پر قندیل بلوچ کے قتل کا الزام بھی عائد کیا گیا

ان تمام حالات کے بعد ہونا تو یہ چاہیۓ تھا کہ مفتی وہ حسینوں کے جھرمٹ سے اجتناب برتنا شروع کر دیتے مگر بقول شاعر

چھٹتی نہیں ہے منہ کو کافر لگی ہوئی

مفتی عبدالقوی

مفتی عبدالقوی اور خوبرو خواجہ سرا کے ٹک ٹاک ویڈيو

ایسا ہی معاملہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ بھی ہے جو کہ ہر کچھ دن بعد کسی نہ کسی اسکینڈل کے سبب سوشل میڈيا اور خبروں کی زینت بن جاتے ہیں اس بار ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے مگر اس بار مفتی عبدالقوی کسی حسینہ کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ اس بار ان کے ہمراہ ایک خوبرو خواجہ سرا ہے جس نے مفتی عبدالقوی کی لاعلمی میں ان کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈيو بنا ڈالی

[”adinserter block= “10”]

بھارتی گانے جام سے جام جب ثکراۓ گا کی دھن پر یہ خواجہ سرا نہ صرف مفتی عبدالقوی کے ساتھ بے تکلفی کا مطاہرہ کر رہا ہے بلکہ ان کے کندھے پر بار بار  سر بھی رکھ رہا ہے جب کہ مفتی صاحب  ہاتھ باندھے تصویر کا پوز بناۓ کھڑے ہیں

فتی عبدالقوی کے ہمشکل کی دھوم مچ گئی

اسیں باز نی آنا ۔۔۔۔۔ ہاہہاہاہاہ

Posted by Express Times on Monday, January 21, 2019

مگر اس حوالے سے کچھ حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ مفتی عبدالقوی نہیں ہیں بلکہ ان کا کوئي ہم شکل ہے جس نے اسلام آباد کے سینٹورس مال میں ایک خواجہ سرا کے ساتھ یہ ویڈيو فلم بند کی اور اس کو سوشل میڈیا کی زینت بنا ڈالا

[”adinserter block= “15”]

مگر اس حوالے سے اب تک مفتی عبد القوی صاحب کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے مزہبی حلقوں میں بھارتی گانے کی دھن پر مفتی عبدالقوی کی اس ویڈيو کے حوالے سے شدید غم و غصہ پایا جا تا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے مفتی عبدالقوی تصدیق کرتے ہیں یا تردید سوشل میڈیا صارفین منتظر ہیں کہ اس بار مفتی عبد القوی اس ویڈیو کے حوالے سے کیا بیان دیں گے

17//۔

To Top