مومنہ مستحسن نے اپنے بالوں کے ساتھ ایسا کیا کر ڈالا کہ دیکھنے والے صدمے میں آگۓ

فیشن کرنے کا شوق عام طور پر ہر لڑکی کو ہوتا ہے مگر اس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ انسان فیشن کے ذریعے خوب سے خوب تر اور منفرد نظر آنا چاہتا ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک نیا روپ اپنا نا بہت دل جگرے کی بات ہے کوک اسٹوڈیو کے گانے آفرین سے شہرت پانے والی مومنہ مستحسن اپنی من موہنی صورت اور حسین مسکراہٹ کے لیۓ پہچانی جاتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کی میٹھی آواز بھی اپنے چاہنے والوں کو اپنا گرویدہ بناتی ہے

ویسے تو شو بز سے جڑی ہستیاں نت نۓ فیشن اپناتی رہتی ہیں مگر مومنہ نے اس بار ایک نیا روپ اختیار کرنے کے لیۓ جس فیشن کا استعمال کیا اس کو دیکھ کر ان کے چاہنے والے نہ صرف حیران رہ گۓ بلکہ ان کی بڑی تعداد نے اس کو مسترد بھی کر دیا ہے

 

@mominamustehsan amazing hair transformation by @mounir ?

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapage) on

مومنہ نے اپنے خوبصورت براؤن بالوں کو لال رنگ میں رنگ لیا عام طور پر لال رنگ کے بال بہت کم لوگوں کی رنگت پر سوٹ کرتے ہیں مگر مومنہ کے کھلتے ہوۓ رنگ پر ان کے یہ بال ایک خوبصورت تاثر دے رہے ہیں مگر چونکہ یہ رنگ عام زندگی میں ہمیں کسی کے بالوں کا نظر نہیں آتا اسی وجہ سے مومنہ کے اس نۓ روپ نے سب کو حیران کر ڈالا

اور اسی کیفیت میں لوگ مومنہ مستحسن کی بالوں کی اس رنگت پر سوشل میڈیا پر تبصرے کیۓ بغیر نہ رہ سکے

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ بالکل بھی اچھا نہیں لگ رہا ہے اس سے بہتر تو ان کے بالوں کا پرانا ہی رنگ تھا

 

جب کہ کچھ لوگون کو یہ محسوس ہوا کہ مومنہ اس طرح بالوں کو لال رنگ کے مشہور پاپ گلوکارہ کرسی کوسٹانزا کی طرح بننے کی کوشش کر رہی ہیں

کسی نے تو بالوں کی یہ رنگت دیکھ کر سوال کر ڈالا کہ کیا مومنہ کے بالوں کو زنگ لگ کیا ہے ؟؟؟

بالوں کی سرخ رنگت کے بجاۓ لوگوں کا کہنا تھا کہ مومنہ پر بلنڈ بال زیادہ سوٹ کرتے ہیں ان بالوں کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ جیسے کسی نے پان کی پیک تھوک دی ہے

مومنہ مستحسن کے اوپر ہونے والے تبصروں سے قطع نظر اس بات پر ان کے حوصلے کو داد دینی پڑے گی کہ نہ صرف انہوں نے ایک نیا روپ اختیار کیا بلکہ بہت بہادری سے اس روپ کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے بھی شئير کیا تاکہ لوگ اس بارے میں اپنی راۓ سے آگاہ کر سکیں

To Top