‘بھائی جو تم نے کیا اگر کوئي عورت کرتی تو اس کو سنگسار کر دیا جاتا ‘محب مرزا نے ایسا کیا کر دیا جو عورتیں یہ کہنے پر مجبور ہو گئیں

محب مرزا کا شمار پاکستان شو بز کے ان ناموں میں ہوتا ہے جو کہ اپنی مستقل مزاجی اور محنت کے سبب دھیرے دھیرے شائقین کے دلوں میں اپنی مسلسل محنت اور کوششو ں سے جگہ بنا رہے ہیں جن کے کریڈٹ پر بہت بڑے نام اور بہت بڑی کامیابیاں تو نہیں ہیں مگر ان کی محنت کے سبب مستقبل سے وہ بڑی توقعات ضرور رکھ سکتے ہیں

ماضی قریب میں ہدایت کار کی بڑی فلم ارتھ جس سے محب مرزا کو بہت توقعات وابستہ تھیں اور اس فلم میں انہوں نے حمیمہ ملک کے مقابل جس طرح کے بولڈ مناظر فلما‌ۓ وہ بھی شائقین فلم کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوۓ

 

#yep #mohibmirza #anotherday #focus #highaltitude #training

A post shared by Mohib Mirza (@mohibmirza) on

مگر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی محب مرزا نے ایک فلم کی ناکامی پر حوصلہ نہیں ہارا بلکہ اور زيادہ محنت سے اپنے جسم کو مستقل ورزش سے ایک نۓ روپ میں سامنے لے آۓ ۔تاکہ آنے والے دور میں وہ مزید فلموں میں قسمت آزما سکیں

اپنے انسٹا اکاونٹ سے انہوں نے اپنی باڈی کی جو تصاویر شئیر کیں وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ محب مرزا نے اس معاملے میں کتنی محنت کی ہے مگر اس تصویر کو سوشل میڈیا پر دیکھ کر خواتین کو بہت سارے اعتراصات ہو گۓ

کچھ لوگوں کو لگا کہ اپنے جسم اور باڈی کو دکھاتے دکھاتے محب مرزا نے ٹراوزر بہت نیچے کر دیا ہے

کچھ لوگوں نے تو ان پر اس حد تک تنقید کر ڈالی کہ ان کو  زیر ناف بالوں کی صفائی کا حکم دے ڈالا

خواتین کو اس حوالے سے اس حد تک اعتراض ہوا کہ وہ یہاں تک کہہ اٹھیں کہ اگر کوئی عورت اس طرح تصویر کھنچواۓ تو اس کو سنگسار کرنے کا حکم جاری ہو جاتا مگر چونکہ محب مرزا ایک مرد ہے اس لیۓ اس کو سب جائز ہے

کچھ لوگوں کے مطابق اسلام مرد کو بھی ستر پوشی کا حکم دیتا ہے اور عورتوں کے ساتھ ساتھ مرد کے لیۓ بھی حکم ہے کہ وہ اپنا ستر چھپا کر رکھیں مگر محب مرزا اپنے اکاونٹ سے اس طرح کی تصاویر شئیر کر رہے ہیں تاکہ سب کو اپنی محنت اور ہونے والی تبدیلی سے آگاہ کر سکیں

اب دیکھنا ہے کہ محب مرزا کو ان کی محنت کے ثمر کے طور پر کوئی کامیاب فلم ملتی ہے یا پھر اس بار بھی ان کی محنت ضائع جاۓ گی مگر امید رکھی جا سکتی ہے کہ جس طرح ان کی بیوی آمنہ شیخ کی فلم کیک کامیاب ہوئی وہ بھی فلم انڈسٹری میں کوئی بڑی کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے

To Top