مائگرین عام سر درد نہیں ہے اس کا علاج قرآن و سنت کی روشنی میں جانیں

ڈاکٹر شوکت علی جو کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے سربراہ بھی ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مائگرین نامی عارضے میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد دنیا بھر کے مقابلے میں  نو اعشاریہ دو فی صد خواتین اور چار اعشاریہ دو مردوں میں زیادہ ہے اس عارضے کے متعلق آگہی نہ ہونے کے سبب بہت سارے لوگ اس کو عام سر درد سمجھ کر اس مرض کے سبب شدید تکلیف اٹھاتے ہیں اور بعض اوقات تو اپنے روز مرہ کے اقعال بھی انجام دینے سے قاصر ہو جاتے ہیں

مائگرین کیا ہے

مائگریں درحقیقت شدید ترین سر درد ہوتا ہے یہ سر کے ایک جانب بھی ہو سکتا ہے اور بعض اوقات سر کے دونوں جانب بھی ہوتا ہے ۔عام طور پر لوگ اس کو آدھے سر کا درد بھی کہتے ہیں ۔مائگرین کا سبب دماغ کی کسی ایک شریان یا ایک سے زیادہ شریانوں میں خون کی جزوی رکاوٹ ہوتا ہے ۔

اس درد کے دوران اس کی شدت کے سبب لوگ ہر قسم کی آواز ، اور روشنی سے دور رہنا چاہتے ہیں ۔ اس درد کی شدت کے سبب متلی یا الٹی بھی ہو سکتی ہے ۔نیورولوجسٹ کے مطابق لوگ خود بھی مائگرین اور عام سر درد میں فرق کر سکتے ہیں ۔ان دونوں دردوں میں سب سے بڑا فرق ان کی شدت میں ہوتا ہے ۔

مائگرین کے درد کی شدت عام سر درد سے بہت زیادہ ہوتی ہے یہاں تک کہ اس درد کے دوران انسان روز مرہ زندگی کے افعال انجام دینے سے قاصر ہو جاتا ہے ۔ قرآن میں جہاں ہر مسلے کا حل موجود ہے وہاں اس درد سے نجات کا حل بھی قرآن و سنت کی روشنی میں مل سکتا ہے

سورۃ الواقعہ کی آیت نمبر 19 کی تلاوت کریں

لَّا يُصَدَّعُوْنَ عَنْـهَا وَلَا يُنْزِفُـوْنَ (19)
نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا۔
اس آیت کی تلاوت جفت اعداد میں جیسے 33 بار کریں اور پھر اپنے ہاتھوں پر دم کر کے اس کو اپنے سر پر پھیر لیں اس سے درد میں فوری افاقہ ہو گا

حجامہ کروائیں

حجامہ کروانا یا پھر پچھیا لگوانا سنت نبوی ہے اس میں جسم میں معمولی سا کٹ لگا کر فاسد خون جسم سے کھینچ کر نکالا جاتا ہے ۔اس کے ذریعے جسم میں دوران خون بہتر ہوتا ہے اور مائگرین کی تکلیف جو کہ دماغ کی شریانوں میں خون کی بے قاعدگی کے سبب ہوتا ہے اس کا خاتمہ ہوتا ہے ۔

ابوبشر بکر بن خلف، عبد الاعلیٰ، عباد بن منصور، عکرمہ، حضرت ابن عباس  فرماتے ہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا اچھا ہے وہ بندہ جو پچھنے لگاتا ہے۔خون  نکال دیتا ہے۔ کمر ہلکی کر دیتا ہے اور بینائی کو جلا بخشتا ہے

سیب کھائیں

سیب غزائیت سے بھرپور غذا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس میں ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ انسانی جسم کو کینسر اور مائگرین جیسی موذی بیماریوں سے بچاتے ہیں

سورۃ التکاثر کی تلاوت کریں

احادیث سے یہ ثابت ہے کہ مائگرین کے دوران تلاوت سورۃ التکاثر نہ صرف اس درد کی شدت کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے بلکہ اگر اس کی تلاوت کو اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کیا جاۓ تو وہ مائگرین کے خطرے سے بھی انسان کو بچاتی ہے ۔

سورۃ الفاطر کی برکات

روایت ہے کہ ایک آدمی حضرت امام جعفر صادق کے پاس آیا اور اس نے ان کو بتایا کہ اس کی بیٹی ہر وقت مائگرین کے درد میں مبتلا رہتی ہے اور درد کی شدت کے سبب کچھ بھی کرنے سے قاصر ہے اس موقعے پر حضرت امام جعفر صادق نے اس کو کہا کہ سورۃ الفاطر کی آیت نمبر 42 کا اپنی بیٹی کے سر پر دم کرے 

وَاَقْسَمُوْا بِاللّـٰهِ جَهْدَ اَيْمَانِـهِـمْ لَئِنْ جَآءَهُـمْ نَذِيْرٌ لَّيَكُـوْنُنَّ اَهْدٰى مِنْ اِحْدَى الْاُمَمِ ۖ فَلَمَّا جَآءَهُـمْ نَذِيْرٌ مَّا زَادَهُـمْ اِلَّا نُفُوْرًا (42)
اور وہ اللہ کی پختہ قسمیں کھاتے تھے کہ اگر ان کے پاس کوئی بھی ڈرانے والا آیا تو ہر ایک امت سے زیادہ ہدایت پر ہوں گے، پھر جب ان کے پاس ڈرانے والا آیا تو اس سے ان کو اور بھی نفرت بڑھ گئی۔ 
اس آدمی نے ایسا ہی کیا اس آیت کے دم سے اس آدمی کی بیٹی کو شفا کاملہ نصیب ہوئی
اگرچہ مائگرین کی اس بیماری کا علاج اس کی اقسام کے مطابق کیا جاتا ہے مگر یہ نہیں بھولنا چاہیۓ کہ قران و سنت کے اندر ہر بیماری کا علاج موجود ہے ضرورت صرف پختہ یقین اور ارادے کی ہے
To Top