مجھے ایک وقت میں تین عورتوں نے کیوں ٹھکرا دیا ‘ ایک مرد کی دکھ بھری کہانی جو آپ کو حیران کر ڈالے

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

ہمارے معاشرے میں اس بات کو تسلیم کرنا بہت ہی دشوار لگتا ہے کہ ایک مرد کو بھی درد ہوتا ہے اس کو بھی کوئی دکھ دے سکتا ہے اس کو بھی کبھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب کہ اس کا کوئی بہت چاہنے والا اس کو ٹھکرا دے ۔ لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ مرد کو درد نہیں ہوتا مگر جب آپ کا کوئی اپنا آپ کو چاہنے والا آپ کے لیۓ ایک پل میں اجنبی بن جاۓ آپ کو لات مار دے آپ کی محبت کو ٹھکرا دے تو ایسے حالات میں مرد بھی انسان ہیں ان کو بھی درد ہوتا ہے

میری کہانی کی شروعات جنوری 2018 میں ہوئی میری عمر 38 سال تھی اور میں دو دفعہ شادی کے بہت برے تجربے سے گزر چکا تھا میری پہلی شادی جس لڑکی سے کروائی گئی وہ ذہنی مریضہ تھی اور اس کے علاج کے لیۓ پاگل خانے میں بھی رہ چکی تھی جس سے مجھے لاعلم رکھا گیا نتیجہ کے طور پر معاملہ طلاق پر ختم ہوا

اس کے بعد رشتے والی عورتوں نے ایک بار پھر مجھے بے وقوف بنا کر میری دوسری شادی ایک ایسی عورت سے کروا دی جو کہ پہلے ہی سے شادی شدہ تھی ۔ شادی کے کچھ عرصے بعد ہی اس کا پہلا شوہر واپس آگیا نتیجے کے طور پر مجھے اسے بھی طلاق دینی پڑی

ان دونوں شادیوں کے نتیجے میں اللہ نے مجھے دو بیٹوں سے بھی نوازہ جو کہ بیویوں کے جانے کے بعد میرے پاس ہی تھے اس کے بعد جب میں انتہائی مایوسی کے عالم میں تھا جنوری 2018 میں میری اس لڑکی سے ملاقات ہوئی اس سے مل کر لگا کہ زندگی نے مجھے اتنے دکھ اسی لیۓ دیۓ تھے کہ اس نے مجھے اس سے ملوانا تھا اس کی محبت نے مجھ میں ایک بار پھر زندہ رہنے کی امنگ جاگ اٹھی وہ بھی طلاق یافتہ تھی
اس کی دونوں بیٹیاں بھی مجھ سے بہت پیار کرنے لگ گئی تھیں اس کی بیٹیاں اور میرے بیٹے ایک بہت ہی خوبصورت فیملی کی صورت رہ سکتے تھے اسی بات کو دیکھتے ہوۓ میں نے باقاعدہ رشتہ بھجوانے کا سوچا مگر میں نے اس کو اپنی پہلی دو شادیوں کے بارے میں آگاہ نہیں کیا میری ذرائع آمدنی کم تھے اس وجہ سے میں نے پرانی نوکری چھوڑ کر کراچی میں نئی نوکری کی اور پھر میری والدہ نے اس کی والدہ سے رشتے کے حوالے سے ملاقات کی

میری والدہ نے ان کو میری گزشتہ شادیوں سے بھی آگاہ کر دیا میری والدہ کا کہنا تھا کہ رشتے جھوٹ کی بنیاد پر قائم نہیں ہو سکتے اسی وجہ سے انہوں نے میرے بارے میں سبھی حقیقت سے اس لڑکی کی والدہ کو آگاہ کر دیا شروع میں تو وہ لوگ یہ سب سن کر شاک کی کیفیت میں آگۓ مگر جب میں نے ان کو تمام حالات سے اگاہ کیا تو انہوں نے نہ صرف اس سب کو تسلیم کر لیا بلکہ سب کچھ ٹھیک بھی ہو گيا یہاں تک کہ شادی کی تاریخ بھی طے ہو گئی اور دونوں جانب سے تیاریوں کا آغاز بھی ہو گیا

اس دن پیر کا دن تھا جب صبح کے آغاز کے ساتھ ہی مجھے اس کا محبت بھرا پیغام ملا جس نے میرے دن کو اور بھی حسین کر دیا کاموں کی مصروفیت کے سبب میں اس سے زیادہ رابطہ نہ کر پایا مگر دوپہر میں اس کے دوسرے پیغام نے مجھے صدمے سے دوچار  کر ڈالا کہ اس کے والد اور بھائی مجھ سے ملنا چاہتے ہیں اور وہ لوگ شادی ختم کر رہے ہیں

جب میں نے کال کر کے اس سے تفصیلات جاننا چاہیں تو اس کا ردعمل حیران کر ڈالنے والا تھا اس کا کہنا تھا کہ میں ایک دھوکے باز ہوں جس نے اپنی پہلی شادیوں کی بات اس سے چھپائی اور وہ ایسے انسان کے ساتھ زندگی گزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی اور اگر میں نے اس سے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی تو وہ میرے خلاف پولیس میں رپورٹ کروادے گی

اس حوالے سے جب میں نے اس کے خاندان والوں سے رابطہ کیا تو ان کا جواب مذید حیران کر ڈالنے والا تھا ان کا کہنا تھا کہ وہ لڑکی گزشتہ دو مہینے سے صرف میرے ساتھ رابطے میں اس لیۓ تھی کہ وہ دیکھنا چاہتی تھی کہ کیا ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ گزارا ہو سکتا ہے یا نہیں اور جب اس کے اور میرے درمیان اس کو انڈرسٹینڈنگ نہیں نظر ائی تو اس نے تعلق کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

میں ایک مرد ہوں مگر میرے بھی جزبات ہیں میں اس بات پر یہ سوال پوچھنے پر حق بجانب ہوں کہ ہمیشہ میرے ساتھ ہی ایسا کیوں ہوتا ہے؟میں نے کسی کا کیا بگاڑا ہے ؟ اس کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ میرے بیٹوں اور اپنی بیٹیوں کے جزبات سے اس طرح کھیلے ؟میں اج بھی اس سے بے حد محبت کرتا ہوں اسے میرے ان سوالوں کا جواب دینا چاہیۓ

 

To Top