مہوش حیات نے اپنے بالوں کے ساتھ ایسا کیا کر دیا کہ پورا سوشل میڈیا ان کے پیچھے پڑ گیا

مشہور اداکارہ مہوش حیات کو لاکھوں پاکستانیوں کی دلوں کی دھڑکن کہا جاۓ تو یہ کچھ غلط نہ ہو گا  پاکستانی ڈرامے دل لگی سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی مہوش حیات کی فلم میں لاہور نہیں جاؤں گی کو جس طرح پاکستانیوں نے مقبولیت عام سے نوازہ ہے وہ قابل ستائش ہے ۔


اداکارہ مہوش حیات کی اس پسندیدگی کے باوجود ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر آنے والی تصویروں پر تبصرہ کرنا اپنا حق اور فرض سمجھتا ہے ۔اس بات کا اندازہ ان اداکاروں کو بھی ہے کہ جتنے جس اداکارہ کے فین زیادہ ہوں گے اتنے ہی سوشل میڈیا پر آنے والی ان کی تصاویر پر کمنٹ بھی زيادہ ہوں گے مگر اس بار اداکارہ مہوش حیات کو ایک عجیب صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ۔

 

اس بار سوشل میڈیا کی زینت بنی مہوش حیات کی ایک ایسی تصویر جس میں انہوں نے بالوں کو مختصر کر کے اس میں کرل ڈالے ہوۓ تھے ۔خوبصورت بالوں کے انداز کے ساتھ اداکارہ بہت ہی حسین لگ رہی تھیں مگر کچھ سوشل میڈیا کے صارفین کو ان کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے اس کو اس انداز کے ساتھ انتہائی خوفناک قرار دیا ۔

کچھ لوگوں نے تو ان کے بالوں کو دیکھتے ہوۓ ہر اتوار تیل لگانے کا مشورہ دے ڈالا

مگر ان میں سے کچھ ایسے بھی تھے جن کو اداکارہ مہوش حیات کا یہ انداز اتنا پسند آیا کہ انہوں نے نہ صرف ان کو شادی کی پیش کش کر ڈالی بلکہ ان کو یہ بھی کہہ دیا کہ وہ شادی کے بعد ان کے قدموں میں دنیا بھر کی نعمتیں ڈھیر کر دیں گے

کچھ لوگوں نے تو ناپسندیدگی کی انتہاؤں کو چھو لیا ان کا خیال تھا کہ اداکارہ نے یہ تصویر اس لیۓ بنوائی تاکہ ہندوستان کے پروڈیوسرز ان کی جانب متوجہ ہو سکیں اور وہ ان کی فلموں میں مختصر ترین لباس میں کام کر سکیں

کچھ لوگوں نے ان کی اس تصویر کو دیکھ کر ان پر پریانکا چوپڑا کو کاپی کرنے کا بھی الزام لگا دیا

کچھ لوگوں نے ان کو عمران خان سے بچنے کا مشورہ دیا کہ کہیں اگلی شادی کے لیۓ عمران خان ان کا انتخاب نہ کر لیں

اداکاروں کی تصاویر پر اس قسم کے تبصرے اب عوام کی عادت بنتی جا رہی ہے مگر ان تمام تبصروں کے دوران تہذیب اور شائستگی کا دامن اپنے ہاتھوں سے نہیں چھوڑنا چاہیۓ

 

To Top