میشا شفیع کےاس لباس اور انداز نے سب کو حیران کر دیا

کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی میشاشفیع معروف اداکارہ صبا حمید کے پہلے شوہر پرویز شفیع کی صاحبزادی ہیں ۔ میشا نے اپنے کیرئیر کا آغاز بحیثیت ماڈل کیا تھا ۔ اس کے بعد کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاۓ ۔مگر ان کی شہرت کا سہرا کوک اسٹوڈیو کے سر بندھا جس میں گاۓ گۓ‎ گانوں نے ان کو نہ صرف شناخت دی بلکہ بحیثیت پاپ اسٹار لوگوں میں اور خصوصا نوجوان شائقین میں کافی سراہی جاتی ہیں۔

حالیہ دنوں میں میشا شفیع نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے ایک تصویر اپ لوڈ کی جو کہ لندن کے میوزیم میں ایک پاپ اسٹار کی تصویر کے ساتھ لی گئی۔

اس تصویر میں ہمیشہ کی طرح میشا کالے اور سفید لباس میں ملبوس ہیں۔ جس پر اس سے قبل بھی کچھ لوگوں کی جانب سے اعتراض اٹھایا جا چکا ہے کہ ایسا لباس عموما ایک خاص گروہ سے متعلق لوگ پہنتے ہیں جو کہ دجال کے ماننے والے ہوتے ہیں اور ان کو الیومینٹائی کہا جاتا ہے لیکن اس بارے میں میشا شفیع کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

انسٹا گرام پر لوڈ ہونے والی یہ تصویر آج کل وائرل ہو رہی ہے ۔ اس پر ہونے والے تبصروں میں کچھ لوگ تو میشا کی تعریفیں کر رہے ہیں جب کہ کچھ لوگ اس کے انداز کواور لباس کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ تنقید اور تعریف کی یہ جنگ میشا کے چاہنے والوں میں ابھی جاری ہے

بہرحال کچھ بھی کہا جاۓ میشا شفیع کا شمار عصر حاضر کی ان گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی تیزی سے اپنی جگہ بنائی ہے ۔ اور اس وقت بیرون ملک لائیو شو کر کے وہ ملک کا نام بیرون ملک بھی روشن کر رہی ہیں۔ شائقین شدت سے اس بات کے لۓ منتظر ہیں کہ میشا شفیع آنے والے وقتوں میں بھی اپنی مدھر آواز کا جادو اسی طرح جگاتی رہیں گی ۔

To Top