میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کر سکتی کیوںکہ ۔۔۔۔۔۔ اداکارہ میرا نے ایسی کیا وجہ بتا دی جس کو جان کر شاہ رخ خان بھی دنگ رہ جائنگۓ

اداکارہ میرا کی خود اعتمادی کی مثال اس دنیا میں ملنا تو بہت ہی مشکل ہے یہ ان ہی کا وطیرہ ہے کہ وہ اپنی بات اس اعتماد کے ساتھ کرتی ہیں کہ سامنے والا بغلیں بجاتا رہ جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ میرا کے بیانات ہمیشہ میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے ہیں

بات میرا جی کی انگریزی کی ہو تب بھی میرا جی اس اعتماد کے ساتھ غلط انگریزی بولتی ہیں کہ سننے والے کو گمان ہوتا ہے کہ شائد اسی کی انگریزی میں کوئی کمی رہ گئی جو میرا جی کی انگریزی کو سمجھنے میں غلطی کر بیٹھا ۔ خود کو پریانکا چوپڑا سے بہتر اداکارہ سمجھتے ہوۓ ہالی وڈ کے پروڈیوسر کو ان کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دینا اور عمران خان سے شادی سے صرف اس لیۓ انکار کرنا کہ وہ ان کے والد کی عمر کے ہیں یہ سب ایسی مثالیں ہیں جنہوں نے میرا کے چاہنے والوں کو بے ساختہ سر پکڑ کر بیٹھ جانے پر مجبور کر دیا

حالیہ دنوں میں میرا جی کا ایک اور ٹوئٹ سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ جب امریکی اخبار لاس اینجلس پوسٹ کے رپوٹر نے ان سے دریافت کیا کہ آپ ایک سپر اسٹار ہیں تو پھر اس لحاظ سے شاہ رخ خان آپ کے ساتھ کب کام کر رہے ہیں ؟؟ رپوٹر کے اس سوال کا مقصد ممکن ہے ان کی توجہ اس جانب کروانا ہو کہ مائرہ خان شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کر چکی ہیں

اس موقعے پر میرا جی کا جواب ہمیشہ کی طرح ان کی خوداعتمادی کی روشن مثال تھا ان کا کہنا تھا کہ

ہر ایک کی ایک قیمت ہوتی ہے اور میں اپنی قیمت سے بہت اچھی طرح واقف ہوں اسی وجہ سے اس بات کا فیصلہ میں خود کروں گی کہ کب مجھے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنا ہے

میرا جی کے اس بیان کے سامنے آتے ہی یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ہر کوئی اس پر تبصرہ کیۓ بغیر نہ رہ سکا

کچھ لوگوں کو اس بات کی خوشی تھی کہ خدا کا شکر ہے میرا جی کو اب کم از کم درست انگریزی بولنی تو آگئی ہے

جب کہ کچھ افراد تو اس حیرت میں گرفتار ہیں کہ میرا جی کو یہ انگریزی سیکھنے میں کتنے دن لگ گۓ ہوں گے

اس موقع پر کچھ لوگ میرا جی کے عمران خان والے بیان کو نہیں بھولے اور بے ساختہ اس بات کا شکر ادا کرنے لگے کہ میرا جی نے شاہ رخ خان کو اپنے باپ کی عمر کا کہہ کر ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے

میرا جی کے اس ٹوئٹ کے بعد تو شاہ رخ خان بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو ہی گۓ ہوں گے کہ وہ بھی میرا جی کو اپنے ساتھ کام کرنے کی درخواست کر بیٹھیں تو اچھا ہے

To Top