میرا جی نیویارک کی سڑکوں پر کس حالت میں نکل آئیں کہ سب ان کے لباس پر تبصرہ کیۓ بغیر نہ رہ سکے

اداکارہ میرا کا شمار پاکستانی اداکاراؤں کے اس گروہ میں اب ہونے لگا ہے جن کو چھٹی بڑی اسکرین پر تو شاز و نادر ہی دیکھا جا سکتا ہے مگر سوشل میڈیا پر وہ ہمیشہ اپنی جگہ بناۓ رکھتی ہیں اور ان کے چاہنے والے اس بات کے منتظر رہتے ہیں کہ وہ اپنی کوئی پوسٹ لگائيں تاکہ وہ اپنے تبصروں کے تیر و بھالے لے کر اس پر پل پڑیں

اس بار عید میرا جی نے نیویارک میں گزاری مگر اس عید پر بھی وہ اپنے چاہنے والوں کو نہیں بھولیں اور اس کی ایک تصویر نیویارک کی سڑکوں پر مزے کرتے ہوۓ نظر آئی ان کو خوشی خوشی انجواۓ کرتے دیکھ کر سب کو خوش ہونا چاہیۓ مگر پاکستانی شائقین کو ان کی اس تصویر میں بھی کچھ ایسا نظر آ گیا جس کے بعد وہ بے ساختہ تبصرے کرنے پر مجبور ہو گۓ

 

#MeeraJee spotted in #NYC ?

A post shared by NISHSAYS (@nishsays) on

سب سے پہلے تو ان کی تصویر دیکھیں جس میں سفید لباس میں وہ بہت تروتازہ اور خوش و خرم نظر آرہی ہیں

کسی نے ان کی اس تصویر میں ان کی پینٹ کی کھلی ہوئی زپ دیکھ کر سب کو اس جانب متوجہ کیا

تو کسی کو مغالطہ ہوا کہ کھلی زپ صرف اسی کو نظر آرہی ہے

تو کسی نے اس بات پر یقین دہانی کروا ڈالی کہ کھلی زپ سب کو ہی نظر آرہی ہے سواۓ میرا جی کے

تو کوئی ساتھی سب کو یہ مشورہ دے بیٹھا کہ آپ کھلی زپ کو بھول کر یہ دیکھیں کہ میرا جی کتنی خوش اور پیاری لگ رہی ہیں

کہنے والے کچھ بھی کہیں مگر یہ بات ماننی پڑے گی کہ میرا اب بھی پہلے کی طرح تروتازہ ہیں اور اب جب کہ پاکستانی فلمی صنعت کو ایک نئی زندگی مل رہی ہے ایسے میں میرا جیسی اداکارہ کی خدمات سے فائدہ نہ اٹھانا زیادتی ہے کیوںکہ میرا کے چاہنے والے اس بات کے خواہشمند ہیں کہ وہ ایک بار پھر میرا کی اداکاری کے جلوۓ بڑی اسکرین پر دیکھیں

To Top