اداکارہ میرا نے لائیو شو میں موجود سب لوگوں کو اپنی اس صلاحیت سے حیران کر دیا

اداکارہ میرا کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی ان ہیرو‏ئینز میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری کو اس وقت طاقت بخشی جب وہ روبہ زوال تھی ۔ اس وقت جب کہ سب لوگ اس انڈسٹری کو چھوڑ چھوڑ کر جا رہے تھے اس وقت میرا نے نہ صرف انڈسٹری میں کام کیا، بلکہ اس دور میں اپنی فلمیں کے ذریعے نہ صرف فلم بینوں کو سینما گھروں کی طرف بلایا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے نۓ آنے والوں کو بھی امید کا۔ حوصلے کا سبق دیا ۔

اب جب کہ فلم اندسٹری میں نئی نئی فلمیں بن رہی ہیں، نۓ نۓ لوگ اس صنعت میں آتے جارہے ہیں ۔ تو ان حالات میں نئی اداکاراوں کی وجہ سے لوگ میرا کو نہیں کاسٹ کر رہے ۔ مگر اداکارہ میرا اس کے باوجود خبروں میں رہنے کا ہنر جانتی ہیں ۔ ان کو پتہ ہے کہ کس طرح میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جا سکتی ہے ۔

اس بار میرا نے اس توجہ کو حاصل کرنے کے لۓ ٹی وی شو میں گلوکاری کے ایسے جلوے دکھاۓ کہ اس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ۔ ماضی میں بھی میرا اپنی انگلش کے سبب اکثر لوگوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے اور اس بار اس ٹی وی شو میں میرا نے انگریزی گانا گا کر نہ صرف سب کو بہت محظوظ کیا بلکہ سب کو حیران بھی کر دیا ۔

 

ٹائی ٹینک فلم کا یہ گانا جو میرا جی نے اپنے سیل فون سے دیکھ دیکھ کر گایا ۔ اس گانے میں میرا جی کی آواز اور ادائیگی ایک بار پھر ان کو خبروں کی زینت بنانے والی ہیں ۔مگر اس بار ان کی وجہ شہرت ان کی اداکاری یا انگریزی نہیں ہو گی بلکہ اس بار لوگ ان کی گلوکاری سن کر سر دھنیں گے ۔

To Top