فہد مصطفی نے ماوراحسین کے ساتھ ایسا کیا کر ڈالا کہ لوگوں نے دونوں اداکاروں کو شدید تنقید کرتے ہوۓ مسترد کر ڈالا

پاکستانی سینما اس وقت دوبارہ سے پھلنے پھولنے کے مرحلے میں ہے اس موقعے پر نۓ نۓ موضوعات پر نہ صرف فلمیں بنائی جا  رہی ہیں بلکہ ان فلموں میں مختلف نۓ چہرے بھی متعارف کرواۓ جا رہے ہیں اور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ان نۓ چہروں کا منبع کوئی اور نہیں چھوٹی اسکریں یعنی ٹیلی وژن ہے خوبصورت بہنوں کی جوڑی عروہ اور ماورہ حسین  بھی ان ہی میں شامل ہیں

ماضی قریب میں بنائی جانے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی کو شائقین فلم کی جانب سے بہت پزیرائی حاصل ہوئی جس کو دیکھتے ہوۓ اس کا دوسرا حصہ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے نمایاں فنکاروں میں ہمایوں سعید ، کبری خان اورفہد مصطفی اور ماورہ حسین شامل ہیں اس فلم کے ٹریلر گانے کی ریلیز کے بعد اس بات کی توقع کی جا رہی تھی کہ یہ فلم بھی ماضی کی طرح شائقین کو متاثر کر پاۓ گی

 

ماورہ حسین کی یہ پہلی فلم ہے جس میں ان کے مقابل فہد مصطفی جیسے منجھے ہوۓ اداکار موجود ہیں اس فلم کی کامیابی ماورہ کے لیۓ خصوصی اہمیت کی حامل ہے مگر ٹریلر دیکھ کر لوگوں کا ردعمل کچھ بہت زیادہ حوصلہ افزا نہیں ہے اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر کیۓ جانے والے تبصرے اس بات کا ثبوت ہیں کہ لوگوں نے ماورا حسین کو بحیثيت ڈانسر اور بڑی اسکرین کی ایکٹر یکسر مسترد کر دیا ہے

ماورہ حسین اور فہد مصطفی کے ڈانس کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے یہ تبصرہ کر ڈالا کہ ماورہ کے ڈانس کو دیکھ کر خلائي مخلوق کے ڈانس کا خیال آگیا

کچھ افراد نے ماورہ کے ڈانس کو صرف اچھل کود سے تشبیہ دے ڈالی

بلاآخر وہی ہوا جس کا ڈر تھا یعنی لوگوں نے یہ کہہ ڈالا کہ ماورہ فلم مٹیریل نہیں ہے وہ بڑی اسکرین پر کامیاب نہیں ہو سکتی

اسکے بعد کچھ افراد نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ اگر یہ گانا ماورہ خود بھی دیکھیں تو ان کو پتہ چلے گا کہ یہ گانا کسی بھی صورت اس لائق نہیں ہے کہ اس کو پسند کیا جاۓ

ان تمام کمنٹس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ فلم ناکام ہو گئی ہے یا ماورہ  حسین ناکام ہو گئی ہیں کیوں کہ فلم بکراعید کے بعد ریلیز ہو گی اور اس کے ریلیز ہونے سے قبل اس قسم کا فیصلہ کرنا درست نہیں ہے

To Top