متھیرا کے نیۓ اشتہار میں ایسا کیا تھا کہ جس نے پوری قوم کو جوش میں مبتلا کر ڈالا

شو بز کی دنیا میں ہمیشہ ایسی اداکارائیں خصوصی اہمیت کی حامل تصور کی جاتی ہیں جو کہ بولڈ کرداروں میں اداکاری کرتی ہیں ۔ ایسی اداکاراوں کے بارے میں لوگوں کی راۓ مختلف ہوتی ہے ان کا یہ ماننا ہوتا ہف کہ یہ اداکارائيں اپنے جسم کی اور اپنی بولڈنس کی نمائش کر کے شہرت حاصل کرتی ہیں اداکاری کی الف بے سے بھی ناواقف ہوتی ہیں ۔


ایسا ہی کچھ لوگ مشہور اور بے باک ماڈل متھیرا کے بارے میں بھی سوچتے ہیں یا نہیں یہ تو ہم نہیں جانتے مگر یہ ضرور جانتے ہیں کہ اس بار متھیرا نے جس طرح بولڈنس کے ساتھ جوش نامی کنڈوم کے اشتہار میں اداکاری کی وہ صرف وہی کر سکتی تھیں ۔

کنڈوم کا یہ بے باک اشتہار تین مختلف حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصے میں ایک آدمی کی عام سی شکل صورت کی بیوی جب اس سے بازار سے سودا منگواتی ہے اور وہ آدمی اس سودے کے ساتھ کنڈوم بھی خرید لیتا ہے اس کے بعد اس کو ہر عورت متھیرا کے روپ میں نظر آتی ہے یہاں تک کہ جب وہ اپنے گھر آتا ہے تو اس کی اپنی بیوی بھی اسے متھیرا ہی دکھائی دیتی ہے ۔

اس کے دوسرے حصے میں متیرا کو ائرپورٹ پر دکھایا گیا ہے جہاں وہ اپنے شوہر سے فون پر بات کرتے ہوۓ کہتی ہے کہ چند گھنٹوں میں ہم ساتھ ہوں گے اور اس کے سامان کی تلاشی جب کسٹم والے لیتے ہیں تو انہیں حیرت کا جھٹکا لگتا ہے کہ متھیرا کا پورا اٹیچی کنڈوم ہی سے بھرا ہوتا ہے ۔

اس کے بعد تیسرا اشتہار جس میں متھیرا ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوتی ہے اور ویٹر جب آتا ہے تو اس کو متھیرا پیسے نکال کر دینے لگتی ہے اس کا ہینڈ بیگ کنڈوم سے بھرا ہوتا ہے جس کے جواب میں متھیرا کہتی ہے کہ میں اپنے شوہر سے دس دن بعد مل رہی ہوں نا

اس قسم کے اشتہار اس بے باکی کو ظاہر کر رہے ہیں جو متیرا کا خاصہ ہے مگر ان تمام اشتہارات کا ہماری معاشرت سے قطعی تعلق نہیں ہے اور ٹی وی پر اس قسم کے اشتہارات دیکھ کر انسان کا سر شرم سے جھک جاتا ہے ۔اب جب کہ یہ اشتہارات پرائم ٹائم میں نشر کیۓ جا رہے ہیں جب کہ لوگ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں ۔

ان اشتہارات کا اس طرح پیش کرنا کسی بھی طرح ہماری معاشرت سے مطابقت نہیں رکھتے

To Top