متھیرا نے جوش کے اشتہار میں کام کرنے کی ایسی پرجوش وجہ بتا ڈالی جس کو جان کر سب ہی دنگ رہ گۓ

متھیرا کا شمار شو بز کی ان بولڈ ماڈلز میں ہوتا ہے جو کہ پاکستانی برانڈ کنڈوم جوش کے اشتہار میں باقاعدگی سے نظر آتی ہیں اور بظاہر دیکھنے میں یہ لگتا ہے کہ متھیرا جوش کی برانڈ ایمبیسٹر بنتی جا رہی ہیں اس اشتہار میں کام کرنا بھی ایسی ہی بولڈ ماڈل کا حوصلہ ہےاس حوالے سے حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ کنڈوم کے بارے میں پاکستان میں تو لوگ بات کنے سے کتراتے ہیں اور آپ اس کے اشتہار میں تواتر سے کام کر رہی ہیں اس بارے میں کیا خیال ہے

 کنڈوم عورتوں کے کئے ضروری ہے

اس حوالے سے متھیرا کا یہ کہنا تھا کنڈوم کے بارے میں بات کرنا کیوں معیوب ہے جب کہ یہ اس وقت عورتوں کے لیۓ تو ایک ضروری چیز ہے کیوں کہ بچوں کی پیدائb سے سب سے زیادہ متاثر عورتیں ہی ہوتی ہیں اور اب بچون کی تربیت کے لیۓ سب سے زیادہ ضروری ایک ماں کا صحت مند ہونا ہے اس کے لیۓ وقفہ بہت ضروری ہے

اس کے ساتھ ساتھ متھیرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنسی تعلیم اس وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ہمیں اپنے بچوں کو گڈ ٹچ اور بیڈ ٹچ کے بارے میں لازمی بتانا چاہیۓ اور اس کے بارے میں کسی بھی قسم کی شرم نہیں کرنی چاہیۓ

ایک اور سوال کے جواب ممیں متھیرا نے خود کو قندیل بلوچ سے موازنہ کرنے پر سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ان کا اس حوالے سے یہ کہنا تھا کہ وہ بارہا اس بات کا اظہار کیا ہے کہ ان میں اور قندیل بلوچ میں کسی بھی قسم کی کوئي مماثلت نہیں ہے وہ صرف اپنے کام سے کام رکھنے والی ہیں

میں تو ملنگ ہوں

انہوں نے خود کو ملنگ قرار دیتے ہوۓ کہا کہ ان کا نظریہ یہی ہےکہ وہ اپنے کام پر دھیان دیتی ہیں اور اس حوالے سے کسی دوسرے کے معاملے میں نہ تو ٹانگ آڑاتی ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کے معاملات کے حوالے سے کسی بھی قسم کا واسطہ رکھتی ہیں

خواتین کی عزت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اگرچے وہ ایک طلاق یافتہ ہیں اور اپنے بیٹے کو سنگل پیرنٹ کے طور پر پال رہی ہیں مگر ان کا یہ ماننا ہے کہ ن کا بیٹا ان کےزير تربیت عورتوں کی عزت کرنے والا ہو گا کیوں کہ اس نے اپنی ماں کو مردوں کے برے رویۓ کے سبب روتے دیکھا ہے اس لیۓ وہ کبھی کسی عورت کو رلانے کا سب نہیں بنے گا

To Top