متھیرا اپنے نۓ گانے کی ویڈیو میں ایسے بے باک انداز میں سامنے آگئیں کہ سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

متھیرا کا شمار پاکستانی شو بز کی دنیا کی ان ماڈلز میں ہوتا ہے جن کا نام سامنے آتے ہی سانسیں تیز ہو جاتی ہیں اور دھڑکنیں بے ربط ہونے لگتی ہیں ۔جن کے کسی بھی پروجیکٹ کے سامنے آنے کی خبر سنتے ہی بے ساختہ ہر کوئی اس بات کا منتظر ہوتا ہے کہ کوئي چھوٹا نہیں بلکہ بڑا دھماکہ ہونے والا ہے

معروف ریپر ارباز خان کے نۓ گانے جھوٹا اگین کی ویڈیو جس میں متھیرا نے اپنے منفرد انداز میں جلوۓ دکھاۓ ہیں اس گانے کی ویڈيو سامنے آتے ہی سوشل میڈيا ایک بار پھر متھیرا متھیرا ہے کے تبصروں سے گونجنے لگا ہے اس ویڈيو میں ایک جانب تو متھیرا کا جسم کے ساتھ چپکا لباس اس کے جسمانی اعضا اور ان کے اتار چڑھاؤ کو مزید واضح کر رہا ہے

اس پر متھیرا کے رقص کے انداز اور بے باک اشارے گانا سننے والے کو بار بار پٹری سے اتار کر مجھے دیکھو مجھے دیکھو کے نعرے لگاتے نظر آتے ہیں

مہنگی ترین گاڑي اور جیٹ جہاز کے درمیان متھیرا اپنے انداز اور بے باکی سے دیکھنے والے کواپنے علاوہ  کسی اور جانب دیکھنے نہیں دے رہی ہے متھیرا کی ماضی کی ویڈيوز کو دیکھنے والوں کے لیۓ یہ ویڈيو متھیرا کی جانب سے ایک نیا اور خون کو گرما دینے والے تحفے کی صورت میں سامنے آئی ہے

یہ ویڈيو تیزی سے یو ٹیوب پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور اس میں متھیرا کے رقص اور انداز کو سب ہی دیکھنے والے پسند کر رہے ہیں متھیرا نے اس ویڈیو میں بھی ماضی کی طرح دیکھنے والوں مایوس نہیں کیا ہے مگر ناظرین کا ایک حلقہ ایسا بھی ہے جو کا متھیرا کے اس بے باک انداز کو تنقید کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور اس کو عورتوں کی تقدیس کے منافی قرار دے رہے ہیں

لیجنڈری اداکارہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی زندگی بھر کے لیے ہم سفر بن گئے

To Top