مشہور پاکستانی کرکٹرز کی اپنی اہلیہ کی ساتھ کچھ خوب صورت تصاویر

کرکٹرز اور ان کی اہلیہ

یقینی طورپرہرکسی کی زندگی میں اگرکسی کی معاونت اہمیت کی حامل ہوتی ہے تووہ بلاشبہ اسکی فیملی کی ہوتی ہے۔ اگرفیملی حوصلہ بڑھائےتوبڑی سے بڑی مشکل بھی لمحوں میں آسان ہو جاتی ہے۔ پھراگربات پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں ہوتوکیریئرکےجتنےاتارچڑھاؤکا سامنا انہیں رہتا ہے شاید ہی کسی اورکوہوتا ہوگا۔ اس تناظر میں ان کی زندگی کا سب سے قیمتی اثاثہ انکی فیملیزاور فینزکی سپورٹ ہوتی ہے۔ جو ہراچھے بُرے وقت میں انکا ساتھ رہتی ہے۔

یہ کہنا ہرگزغلط نہیں ہوگا کہ کرکٹ کےمیدان میں بارہویں کھلاڑی کی حیثیت سے اگرکوئی کردارادا کرتا ہے تو وہ گیلیری میں بیٹھی اُن پاکستانی کرکٹرز کی اہلیہ ہوتی ہیں۔ جومیچ میں اُتارچڑھاؤ ہونے کے باوجود اپنے شوہر کی حوصلہ افضائی کرنے سےکبھی پیچھے نہیں ہٹتیں۔ نہ صرف یہ بلکہ ملکی دفاع میں بھی انکا کوئی جواب نہیں پھر چاہے فیلڈ ہویا سوشل میڈیا اپنے منفرد تبصروں کی بدولت عوام میں انکی مقبولیت کسی کھلاڑی سے کم نہیں۔

مشہور پاکستانی کرکٹرز اور ان کی اہلیہ

پاکستانی عوام جتنی زیادہ کرکٹ کی دیوانی ہے اتنی ہی زیادہ دلچسپی انہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی فیملیزکی معلومات رکھنےمیں ہوتی ہے۔ اسی تناظرمیں ہم نے کچھ مشہور کھلاڑی اوران کی اہلیہ کی تصاویرجمع کی ہیں۔

  سوئنگ کے سلطان کو تو سب ہی جانتے ہیں لیکن انکی اہلیہ  بھی کسی تعریف کی محتاج نہیں۔ پاکستان سے بے لوث محبت کے باعث انہیں نیشنل بھابھی کا لقب دیا گیا ہے۔

وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ

Source: netmag

جب بات ہو بھابھی کی توانڈین بھابھی کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ شعیب ملک اورثانیہ مرزا کی جوڑی پاکستان سے زیادہ پڑوسی ملک میں خبروں کی زینت بنتی ہے۔

شعیب ملک اورثانیہ مرزا

Source: geotv

چیمپیئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفرازکہتے ہیں کے انکی کامایبی میں بہت بڑی سپورٹ انکی اہلیہ کی ہے جو ہمیشہ انکا حوصلہ بڑھانے کے لئے ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔

کرکٹرز اور ان کی اہلیہ

Source: Facebook

شاہد آفریدی کی بیٹیوں کو توگراؤنڈ میں سب ہی نے دیکھا ہوگا لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتےہیں کہ انکی اہلیہ بھی ہمیشہ اپنے شوہرکا مورال بلند کرنے کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہوتی ہیں۔

کرکٹرز اور ان کی اہلیہ

Source: biographyio

موجودہ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی اہلیہ کے بارے میں مشہور ہے کہ جس میچ میں انکے شوہر کھیل رہے ہوتے تھے وہ اس دن روزہ رکھ کراپنے شوہر کی کامیابی کے لئے دعا گو رہتی تھیں۔

کرکٹرز اور ان کی اہلیہ

Source: Twitter

 محمد عامر کی اہلیہ نرجس نے اُس وقت ان کا ساتھ نبھایا جب فکسنگ کے الزامات کی وجہ سے انہیں اپنے کیریئر کے مشکل ترین وقت کا سامنا تھا۔

کرکٹرز اور ان کی اہلیہ

Source: hamariweb

اس کے علاوہ دیگر بے شمارکرکٹرز اور ان کی اہلیہ  ہمیں گراؤنڈز میں اکثرنظرآتی رہتی ہیں جن میں احمد شہزاد، وہاب ریاض، محمد حفیظ اوراظہرمحمود کی اہلیہ ہرمیچ میں اپنی شرکت کو یقینی بناتی ہیں۔

احمد شہزاد اور انکی اہلیہ

احمد شہزاد اور انکی بیوی

Source: style.pk

وہاب ریاض اورانکی اہلیہ

وہاب ریاض کی فیملی

Source: stylefor360

محمد حفیظ اور انکی اہلیہ

محمد حفیظ اور انکی بیوی

Source: Twitter

اظہرمحمود اورانکی اہلیہ

کرکٹرز اور ان کی اہلیہ

Source: reviewit

امید کرتے ہیں آپ کو یہ مجموعہ پسند آیا ہوگا۔ اپنی رائے سے ہمیں آگاہ ضرور کیجیئےکہ آپ کا پسندیدہ کپل کونسا ہے۔

To Top