مریم نواز اپنی ماں کی قبر پر روزانہ اپنی کون سی چیز چھوڑ کر آتی ہیں جس کے بارے میں جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائيں

پاکستانی سیاست کا ایک اہم کردار مریم نواز جو کہ پانامہ کیس کے حوالے سے جیل بھی جا چکی ہیں اور آج کل ضمانت پر رہا ہیں جن دنوں وہ قید تھیں انہی دنوں ان کی والدہ بیگم کلثوم نواز کا انتقال کینسر جیسے موذی مرض کے سبب لندن میں ہوا تھا ۔ ان کی تدفین شریف خاندان کے آبائی قبرستان جاتی امرا میں ہوئي

اس تدفین میں مریم نواز اور ان کے والد نواز شریف کو پیرول پر رہا کیا گیا تھا مگر بدقسمتی سے جیل میں ہونے کے سبب اپنی والدہ کے آخری لمحات میں مریم نواز اپنی والدہ کے پاس موجود نہ تھیں جس کا غم ان کو ساری عمر رہے گا

اس حوالے سے لندن سے تعلق رکھنے والے سینئر پاکستانی صحافی سید کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دیکھا کہ قبر کے پاس لاتعداد ٹشو پیپر پڑے تھے، پوچھنے پر پتا چلا کہ عصر سے مغرب کے درمیان مریم نواز اپنی ماں کی قبر پر آتی ہیں اور روتی رہتی ہیں

[”adinserter block= “10”]

کوثر کاظمی کے مطابق مریم نواز نے انہیں بتایا ” کہتے ہیں جب انسان کا آخری وقت قریب آتا ہے تو اسے علم ہو جاتا ہے اور وہ اپنی آل اولاد کو اپنے قریب دیکھنا چاہتا ہے مجھے اس بات کا بہت دکھ ہے کہ امی نے ہمیں قریب نہ پا کر شائد یہ سوچا ہو گا کہ ہمیں اپنی سیاسی سرگرمیاں زیادہ عزیز ہیں وہ لا علم تھیں کہ ہم اسیر ہیں “

کوثر کاظمی نے مذيد یہ بھی بتایا کہ مریم نواز کا یہ کہنا تھا کہ اپنے اسیری کے دنوں میں صرف ایک بار ان کی اپنی والدہ سے ویڈيو کال پر بات ہوئي جس پر ان کا کہنا تھا کہ اس بار تم کیمرہ گھما کر اپنا گھر کیوں نہیں دکھا رہی ہو اور دیواروں کا رنگ اتنا کالا کیوں ہے

[”adinserter block= “15”]

مریم نواز اب تک اس صدمے سے نہیں نکل پائی ہیں اور روزانہ عصر سے مغرب کا وقت اپنی ماں کی قبر پر روتے ہوۓ گزارتی ہیں جس کے سبب بیگم کلثوم نواز کی قبر پر مریم نواز کے ٹشو پیپرز کا ایک ڈھیر موجود ہے جس نے اس صحافی کو بھی انتہائي غمگین کر ڈالا

To Top