مرد کو اللہ نے عورت کا محافظ بنایا ہے مگر وہ عورت کا احترم کیوں نہیں کرتا؟

Disclaimer*: The articles shared under 'Your Voice' section are sent to us by contributors and we neither confirm nor deny the authenticity of any facts stated below. Parhlo will not be liable for any false, inaccurate, inappropriate or incomplete information presented on the website. Read our disclaimer.

اس دنیا میں سب کی زندگی مشکل ہے اور ان مشکلات میں صبر کے ساتھ رہنا ہی زندہ ہونے کا نام ہے۔ اکثر اوقات انسان مختلف حالات سے گزرتے ہوے اتنا مایوس ہوجاتا ہے کہ اس کو سمجھ نہیں آتا کہ وہ اپنا درد کس کو بیاں کرے ۔ الحمداللہ مجھے اپنے دکھی وقت کو اچھے سے گزانے کا زریعہ مل گیا
جب بھی میں اداس محسوس کرتی وں تو میں دو چیز کرتی ہوں ۔

1- ذکر الہی

2- اپنے خیالات/تاثرات کو تحریر کرتی ہوں ۔

خدا کے ذکر سے جو سکون روح کو حاصل ہے وہ کسی اور ذکر سے نہیں ہوتا اور ذہنی سکون کے لیے جیسے ہی میں اپنےخیالات کو لفظوں کی شکل دیتی
ہوں تو خود کو بہت پرسکون محسوس کرتی ہوں۔ اسی طرح ایک مرتبہ جب میں نے اک آدمی کو ایک عورت کو دکھ دیتے دیکھا تو میرے خیالات کچھ یوں تھے۔۔۔

نفرت ہے مجھے ان مردوں سے
جو اپنی ذمےداری کا احساس نہیں رکھتے
جو عورتوں پر زور زبردستی کرنے میں
اپنے مرد ہونے کا یقین خود کو دلاتے ہیں

جو عورتوں سے کام کروانے میں
اپنی مردانگی سمجھتے ہیں
جو ہاتھ کے زور پر

اپنی غلطی کو بھی صحیح ظاہر کرتے ہیں
جو دوسروں کو کمتر محسوس کرانے میں
اپنا بڑاوا سمجھتے ہیں
نفرت ہے مجھے ایسے مردوں سے ۔۔۔

مجھے مردوں سے نفرت نہیں ان کے محافظ نہ ہونے کے جذبے سے ھے۔

مجھے دنیا کے مردوں سے کوئی دشمنی نہیں مگر ان مردوں سے ہے جو عورتوں کا احساس نہیں کرتے اور ان کو انساں نہیں سمجھتے ۔ خدا نے مرد کو عورت کا محافظ بنایا ہے۔ برائے مہربانی اپنے گھر کی عورتوں کی حفاظت کریں۔

To Top