ملالہ یوسف زئی کا شمار پاکستان کی متنازعہ ترین شخصیات میں کیا جاۓ تو یہ بے جا نہ ہو گا نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی ایک جانب تو ملک و قوم کی عزت میں اضافے کا سبب ہے اور دنیا بھر کے لوگوں میں پاکستان کی شناخت کا سبب ہیں مگر یہی ملالہ یوسف زئي پاکستان میں مختلف وجوہ کی بنا پر اکثر ہدف تنقید رہتی ہیں
حال ہی میں ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی جس میں وہ معروف گلوکار اور سماجی شخصیت شہزاد راۓ کے ساتھ شطرنج کا کھیل کھیل رہی تھیں ۔شطرنج کے کھیل کو کھیلنے والے کو شاطر کہا جاتا ہے اور پاکستانی قوم کے ایک بڑے حلقے کا یہ ماننا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے بھی اپنی ذہانت کا استعمال کرتے ہوۓ پوری دنیا میں نہ صرف نام پیدا کیا بلکہ ایک عیش و عشرت سے بھرپور زندگی بھی حاصل کی
شہزاد راۓ کے ساتھ ملالہ کی تصویر کے سامنے آنے کے بعد لوگوں نے ان دونوں کو بہت آڑے ہاتھوں لیا
کچھ لوگوں نے شہزاد راۓ کے کندھے تھپتھپاتے ہوۓ کہا کہ شطرنج کے کھیل کے لیۓ کھلاڑی صحیح چنی ہے آپ نے
توکچھ لوگوں نے افسوس کا اظہار کر ڈالا کہ شہزاد راۓ کو کھیلنے کے لیۓ کوئي اور نہ ملا تھا جو وہ ملالہ کے ساتھ شطرنج کھیلنے بیٹھ گۓ
اس موقعے پر کچھ لوگ ملالہ کی حمایت میں بھی سامنے آگۓ اور انہوں نے سوال اٹھا دیا کہ آخر ملالہ نے کسی کا بگاڑا کیا ہے جو ہمیشہ اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے
کچھ لوگوں نے شہزاد راۓ کو ایک اہم فوجی مشن پر قرار دیتے ہوۓ باقی سب لوگوں سے درخواست کی کہ اس تصویر پر تبصرے سے پرہیز کریں
ان تمام تبصروں کو پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہماری قوم کتنی فارغ ہے جو صرف دو لوگوں کی شطرنج کھیلتی ہوئی تصویر پر سیکڑوں تبصرے کرنے کے لیۓ تیار ہوتے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ ان تبصروں سے دنیا میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہو سکتی