میجر اسحق کی بیوہ شوہر کی شہادت کے بعد کیا کر رہی ہے جاننے کے بعد آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جاۓ گا

پاک فوج کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ دہشت گردی کے خلاف دنیا بھر میں سب سے زيادہ قربانیاں دی ہیں شہادتوں کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جاری ہے ان شہادتوں میں سے ایک نام میجر اسحق کا بھی ہے جن کی شہادت نے صرف ان کے گھر والوں کو ہی دکھی نہیں کیا بلکہ پوری قوم کو افسردہ کر دیا تھا

خوشاب سے تعلق رکھنے والا دھرتی ماں کا یہ بیٹا میجر اسحاق ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے مقام پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جب وہاں پہنچا تو بزدل دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی ۔ جس کے سبب اس بیٹے نے شہادت کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔ شہید کے لواحقین میں بیوہ اور ایک بیٹی بھی شامل تھی

میجر اسحاق کی بیوہ جس پل اپنے شوہر کے تابوت میں اس کا آخری دیدار کر رہی تھی  تب بھی انہی آنکھوں کی چمک ڈھونڈ رہی تھی ۔ مگر اس کے بعد اپنے حوصلوں کو ایک نئی سفر کے لیۓ تیار کیا اس بیوہ نے محجر اسحق شہید کی آخری نشانی کو اچھی زندگی دینے کے لیۓ زندگی کے اس سفر کو نۓ حوصلوں سے گزارنے کا فیصلہ کیا

انہوں نے آرمی میڈیکل کورس میں داخلہ لینے کا فیصلہ کیا جہاں پر نہ صرف انہوں نے اپنی ٹریننگ کامیابی سے پوری کی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ کاکول حتف سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق نشانہ بازی میں سولہ میں سے پندرہ ٹارگٹ کو نشانہ بنا کر پہلی پوزیشن حاصل کی ان کی اس کامیابی کو سوشل میڈیا پر  حتف سیکیورٹی ایجنسی کاکول ایک پوسٹ کے ذریعے شئير بھی کیا ہے

میجر اسحق کی بیوہ کی یہ کامیابی درحقیقت ان دہشت گردوں کو ایک کھلی للکار ہے کہ تم بزدلوں کی طرح اگر ہمارے میجر اسحق جیسے شیروں کو شہید کرو گے تب بھی ہماری مائیں بہنیں اور بیٹیاں خاموش نہیں بیٹھیں گی بلکہ اپنے جرات اور حوصلوں کی وہ داستان رقم کریں گی جس کی گونج تاریخ کے ایوانوں میں اس وقت تک قائم رہے گی جب تک یہ دنیا باقی ہے

To Top