مائرہ خان نے ناقدین کے منہ بند کر دئیے

مائرہ خان کا شمار پاکستان کی ان چند گنی چنی اداکاراوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں اور خوبصورتی کے ذریعے پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے ۔اور اب میک اپ بنانے والی بین الاقوامی کمپنی لوریل پیرس نے مائرہ خان کا انتخاب اپنے برانڈ ایمبسٹر کے طور پر کر لیا ہے ۔

یاد رہے اس سے قبل لوریل پیرس کی برانڈ ایمبسٹر کے طور پر ایشوریہ راۓ اور دپیکا پڈوکون منتخب ہو چکی ہیں ۔ان کے بعد مائرہ خان کا انتخاب نہ صرف پاکستان کے لۓ ایک اعزاز کی بات ہے اس کے ساتھ ساتھ مائرہ خان کی صلاحیتوں کو بھی خراج تحسین ہے ۔

#MahiraKhan takes the stage as brand ambassador for #Loreal at #plbw17

A post shared by Karachista : Style In Pakistan (@karachista1) on


ڈھیلے ڈھالے سفید لباس میں جس وقت مائرہ خان لوریل پیرس برائڈل ویک کے اسٹیج پر آئیں تو ان کی خوبصورتی اور اعتماد دیدنی تھا ۔ تعارفی تقریر میں ان کے کہے گۓ الفاظ ہر عورت کی طرف سے ان ناقدین کے لۓ ایک جواب تھا جو آج کی عورت کو صرف اپنے بناۓ ہوۓ سانچے میں ہی جانچتے ہیں ۔

https://www.youtube.com/watch?v=lLpl9pL4wZY

ان کا کہنا تھا کہ زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ انسان سے غلطیاں بھی ہو جاتی ہیں لیکن وہ تمام کامیابیاں جو ہمیں ملتی ہیں اس بات کا ثبوت ہوتی ہیں کہ مجھ سمیت ہر عورت بہت قیمتی ہوتی ہے ۔ہم وہ نہیں ہوتے جو لوگ کہتے ہیں ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کامیابیوں کی صورت میں حاصل کرتے ہیں۔

 

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر مائرہ خان کی رنویر کپور کے ساتھ تصاویر نے ماضی قریب میں سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا کر رکھا تھا ۔اور ان تصاویر پر ناقدین نے مائرہ خان کے کردار کو لے کر جتنا کیچر اچھالا تھا، لوریل پیرس کی برانڈ ایمبسٹر کی حیثیت سے منتخب ہو کر مائرہ خان نے ان سب کو جواب دے دیا ہے۔

To Top