مائرہ خان نے ثانیہ مرزا اور ان کے پیدا ہونے والے بچے کے لیۓ کیا بھجوا دیا کہ سب ہی تعریف پر مجبور ہوگۓ

اس دنیا میں سب سے زیادہ بے لوث محبت کا جزبہ اگر کہین پایا جاتا ہے تو وہ ماں کی ممتا کا جزبہ ہوتا ہے ماں کا تعلق دنیا کے کسی بھی شعبے سے ہو وہ ایک ہاوس وائف ہو یا ورکنگ لیڈی ادایکارہ ہو یا کھلاڑی مگر جب بھی ماں کی ممتا کا ذکر ہوتا ہے تو ہر ماں کو اپنی اولاد سے بے انتہا پیار ہوتا ہے مشہور ادکارہ مائرہ خان جن کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی ہے مگر اس شادی کی یادگار کے طور پر ان کا بیٹا اذلان خان ان کے ساتھ ہے

جس سے ان کی محبت کا مظاہرہ اکثر و بیشتر ان کے سوشل میڈيا کے پیغامات سے ہوتا رہتا ہے گزشتہ ہفتے مائرہ خان نے اذلان کی سالگرہ کی تقریب نہ صرف کافی دھوم دھام سے منائی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی انہوں نے کئی ایسی پوسٹس شئير کیں جس میں مائرہ خان نے اپنے بیٹے کے لیۓ اپنی محبت کا اظہار کیا

 

ویسے تو ان کی اس محبت کو تمام لوگوں نے سراہا اور ماں بیٹے کے لیۓ نیک خواہشات کا اظہار کیا مگر پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا بھی اس محبت سے متاثر ہوۓ بنا نہ رہ سکیں یاد رہے کہ ثانیہ مرزا بھی ان دنوں ماں بننے کے عمل سے گزر رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی مامتا قائرہ خان اور ان کے بیٹے کے درمیان محبت اور اس کی اہمیت سے متاثر ہوۓ بنا نہ رہ سکی اور انہوں نے محبت کے اس اظہار پر اپنی دلی تمناؤں کا اظہار کر ڈالا

 

ثانیہ مرزا کے اس اظہار کے بعد مائرہ خان بھی ان کے لیۓ اور ان کے ہونے والے بچے کے لیۓ نیک خواہشات اور دعائيں بھیجے بنا نہ رہ سکیں اور انہوں نے اس بچے کے لیۓ جو ابھی ثانیہ مرزا کے رحم ہی میں ہے ڈھیروں پیار اور نیک خواہشات اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھجبوا دیں

دونوں ماؤں کی محبت کے اس مظاہرے نے سوشل میڈيا کے صارفین کے دل موہ لیۓ اور ان دونوں ماؤں کے یہ پیغامات سوشل میڈيا پر وائرل ہو گۓ

To Top